انٹر نیشنل ریسرچ کانفرنس کی پری کانفرنس ورکشاپ 23دسمبر کو ہوگی

0
1584

انٹر نیشنل ریسرچ کانفرنس کی پری کانفرنس ورکشاپ 23دسمبر کو ہوگی
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی پاکستان اور امریکا چیپٹر کے اشتراک سے دسمبر کے آخری ہفتے میں منعقد ہونے والی بین الا قوامی ریسرچ کانفرنس کی پری کانفرنس ورکشاپ 23دسمبر کو ہوگی، کانفرنس کے آرگنائز اور جے ایس ایم یو المنائی پاکستان چیپٹر کے سربراہ پروفیسر سید مکرم علی نے بتایا کہ 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات کیلیے تشکیل دی گئی مختلف انتظامی کمیٹیاں تیزی سے اپنے اہداف حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پری ورکشاپ کانفرنس پیر 23دسمبرصبح دس بجے شروع ہوگی، آغاز میں ڈاکٹر زعیمہ احمد اور ام رباب ریسرچ میتھاڈولوجی پر پرزینٹیشن دینگی، پری کانفرنس ورکشاپ کے موضوعات میں لٹریچر سرچ اینڈ انڈنوٹ، بیسک بائیو اسٹیٹک ود ایس پی ایس ایس، ایپی ڈی میالوجی اینڈ اسٹڈیز ڈیزائن، ہیلتھ کئیر لیڈر شپ، ہیلتھ کئیر انالیٹکس، پروفیشنلزم ان پوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن شامل ہیں۔ پروفیسر سید مکرم علی نے کہا کہ جے ایس ایم یو المنائی نارتھ امریکا کے سربراہ ڈاکٹر عرفان سلیمان 20سمبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، ان کی آمد کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔ انہو ں نے بتایا کہ 23تا چوبیس دسمبر کراچی میں منعقد ہونے والی کانفرنس کا اہتمام سندھ میڈیکل کالج کے سابق طلبا کی تنظیم جے ایس ایم یو المنائی کے پاکستانی چیپٹر کے اشتراک سے کیا ہے، جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ماہرین مختلف بیماریوں اور ان کے علاج کے حوالے سے اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے، پروفیسر سید مکرم علی نے بتایا کہ امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی ریسرچ اس کانفرنس کے ذریعے پاکستانی ڈاکٹرز کو منتقل کی جائے گی، جبکہ امریکا میں قائم المنائی پاکستان کے میڈیکل اسٹوڈینٹس کو اعلی تعلیم و تحقیق کے لیے امریکا اور دیگر ممالک کے سابق طلبا اس کے لیے معاونت کرے گی، انہو ں نے کہا کہ دنیا بھر میں طبی خدمات انجام دینے والے سندھ میڈیکل کالج کے سابق طلبااس کانفرنس کے ذریعے اپنے تجربات اور یادوں کاایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کریں گے، انہو ں نے بتایا کہ ابھی مزید تحقیقی مقالوں کی آمد جلد متوقع ہے، موصول ہوتے ہی ان کے بارے میں بتایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here