سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ کی وفد کے ہمراہ سیکریٹری کالج ایجوکیشن رفیق احمد برڑو سے ملاقات.

0
2170
سیکریٹری کالج ایجوکیشن حکومت سندھ رفیق احمد برڑو ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کے پروموشن,کارکردگی و فٹنس بہتر بنانے و دیگر مسائل کے حل کے لیئے پرنسپل لالا عبدالوحید عباسی کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں.کوٹری بوائز و گرلز کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ, عائشہ ارم, پیرجو گوٹھ کالج کے غلام مرتضی ڈھوٹ وفد کے ہمراہ موجود ہیں. ؑ

پروموشن,کارکردگی و فٹنس بہتر بنانا اولین ترجیحات میں شامل.مسائل کے حل کے لیئے پرنسپل لالا عبدالوحید عباسی کی قیادت میں 15 روز میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت.
وفد میں گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن,معروف اسپورٹس آرگنائزرو انٹرنیشنل ٹیم آفیشل عائشہ ارم, غلام مرتضی ڈھوٹ و دیگر شامل تھے.
کراچی( )سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری پرویز احمد شیخ کی وفد کے ہمراہ سیکریٹری کالج ایجوکیشن حکومت سندھ رفیق احمد برڑو سے ملاقات کی.وفد میں گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم, گورنمینٹ کالج پیر جو گوٹھ کے غلام مرتضی ڈھوٹ, شمیر عباسی, ظہیرالدین و دیگر شامل تھے.اس موقع پر وفد نے کالجز میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کیئے جارہے اقدامات, حوصلہ افزاء نتائج اور راہ میں حائل رکاوٹوں اور موجود مسائل کے بارے میں آگاہ کیا.انکا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محکمہ جاتی پروموشن و سروس اسٹرکچر سے متعلق مسائل کا شکار ہیں اور پروموشن کا انتظار کررہے ہیں.تاہم موجودہ حالات میں وسائل کی کمی کے باوجود بہترین کارکردگی کے حامل مرد و خواتین ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے تاکہ کارکردگی میں نمایاں بہتری آسکے.سیکریٹری کالج ایجوکیشن حکومت سندھ رفیق احمد برڑو نے مسائل کے حل کے لیئے اس موقع پر موجود گورنمینٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کراچی کے پرنسپل لالا عبدالوحید عباسی کی قیادت میں 15 روز میں سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ جلداز عملدرآمد کے احکامات جاری کیئے جاسکیں.انکا کہنا تھا کہ ڈی پی ایز کے سروس اسٹرکچر کی ازسرنو تعمیر, پروموشن فارمولا کی ترتیب,کارکردگی اور فٹنس بہتر بنانا ہماری لازمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ انہیں معاشرے کے لیئے رول ماڈل بنایا جاسکے.اس مقصد کے حصول کے لیئے ٹریننگ شیڈول اور بعدازاں مشترکہ ورکشاپ منعقد کیا جائے جس میں ڈی پی ایز کی جاب ڈسکریمینیشن مرتب کی جاسکے اور ان میں موجود لیڈرشپ کوالیٹیز کو اجاگر کیا جاسکے.وفد کی جانب سے کالجز میں اپنے مضمون اور کھیلوں کے فروغ کے لیئے کیئے جاریے اقدامات اور سندھ بھر کے ٹیلینٹ کی صوبائی,قومی و بین الاقوامی سطح پر ترسیل اور پائے جانے والے مختلف مسائل کے زکر کے جواب میں رفیق احمد برڑو نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کارکردگی میں مذید بہتری لانے, کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ و ٹیلینٹ روشناس کرانے,پرنسپلز سے کووآرڈینیشن اور پرنسپلز کا ڈی پی ایز سے تعاون بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کارکردگی میں تسلسل رہے اور احساس محرومی ختم ہوسکے.اس موقع پر عائشہ ارم نے حوصلہ افزائی کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات کے بعد ہمارے حوصلے مذید بلند ہوئے ہیں اور ہم بیشتر رکاوٹوں کے باوجود اپنے شہر کے کالز میں پہلے ہی خدمت کرکے سندھ کے ٹیلینٹ کو روشناس کراکے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو پورا کررہے ہیں اور آپکے تعاون سے اپنے کام اور کارکردگی میں اب مذید تیزی لائیں گے.اس موقع پر پرویز احمد شیخ نے لالا عبدالوحید عباسی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے سیکریٹری صاحب کے احکامات سے متعلق ہمیں آگاہ کیا اور ہم آج ان پر عملدرآمد اور مذید نکات و مسائل سے آگاہ کرنے ملاقات کے لیئے آسکے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here