پاکستانی سائینسدان کے لیے بین الاقوامی اعزاز

0
1771
کراچی۔پاکستان کے معروف سائینسدان اور بینلاقوامی مرکز برائے کیمیائیوحیاتیاتی علوم (آئی سی سی بیایس) جامعہ کراچی کے سربراہ روفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری

کراچی۔پاکستان کے معروف سائینسدان اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری گلوبل نیٹ ورک آف ٹروپیکل نیگلیکٹیڈ ڈیزیز(Global Network of the Tropical Neglected Diseases) کی ایگزیکٹو مینیجمنٹ گروپ کے رکن مقرر ہوگئے ہیں، اس ادارے کی مالی معاونت گرینڈ چیلینج ریسرچ فنڈ کے تحت ہوتی ہے جبکہ برطانیہ کی ڈرہیم یونیورسٹی اس کی انتظامی امور کی ذمہ دار ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل نے کہا ہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری کا تقرر جلدی مرض لیشمینیس میں اُن کی گراں قدر تحققی خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے، انھوں کہا کہ یہ نیٹ ورک برطانیہ، یوروگائے، برازیل، بھارت، ارجنٹینا اور پاکستان کے معروف سائینسدانوں پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ گلوبل نیٹ ورک ایک ایسا سلسلہ ہے جو دنیا کے ایک ارب انسانوں کو متاثر کرنے والے 20 امراض کا احاطہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں ان کی تقریباً2120سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں، امریکہ اور یورپ میں انکی تحریرو ادارت کردہ68کتب اور کتب میں 40 چیپٹر شائع ہوچکے ہیں، بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 1100تحقیقی اشاعتیں اور51 پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔ مزیدبرآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری کیمیاء سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو23 ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے انکے زیر نگرانی93طالبعلم پی ایچ ڈی اور36 ایم فل مکمل کرچکے ہیں،بین الاقوامی اعزازات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیسراقبال چوہدری کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہئ امتیاز، ستارہئ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری وزیراعظم پاکستان کی زیرِ نگرانی قومی کمیشن برائے سائینس اور ٹیکنالوجی کے رکن بھی ہیں۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو انکی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے نہ صرف جامعہ کراچی بلکہ پوری قوم کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

……………………………………….

جامعہ کراچی : ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)اور بیچلرز ،ماسٹرز میںداخلوں کا آغاز
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)اور بیچلرز ،ماسٹرز (مارننگ پروگرام )میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2020 ءکا آغاز ہوگیا ہے۔
خواہشمند طلبہ 23 اکتوبر2019 ءتک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔بیچلرز پروگرام میںاپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماس کمیونیکشن ،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن(بی اے آنرز) ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈآنرز)،جبکہ ماسٹرز پروگرام میںبزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس،ماس کمیونیکشن اور پبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here