وزیر اعلی سندھ این ای ڈی المنائی الیون اورشیخ الجامعہ این ای ڈی الیون کے کپتان ٹھہرے

0
826

وزیر اعلی سندھ این ای ڈی المنائی الیون اورشیخ الجامعہ این ای ڈی الیون کے کپتان ٹھہرے
جامعہ این ای ڈی کے کرکٹ میدان میں فلڈ لائٹس کے افتتاح پر کرکٹ میچ کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کی سوسالہ تقریبات کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے کرکٹ میدان میں فلڈ لائٹس کے افتتاح کے موقعے پر کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔جامعہ ترجمان کے مطابق این ای ڈی یونی ورسٹی کے کرکٹ میدان میں فلڈ لائٹس کے افتتاح کے موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے این ای ڈی المنائی الیون اور شیخ الجامعہ این ای ڈٖی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے این ای ڈی الیون کی قیادت سنبھالی۔ اس موقعے پر وائس چانسلر این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اساتذہ کا فرض ہے تاکہ معاشرہ پروان چڑھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جامعہ، کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار اداکرتی رہی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری جامعہ نے قوم کو مشہور و معروف کھلاڑی کو دیئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کو چاہیے کہ سندھ کے دیگر شہروں خاص کر دیہی علاقوں میں جائیں اور وہاں پوشیدہ ٹیلنٹ کو سامنے لائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here