7 اکتوبر 2019 بروز پیر کے دن شعبہ علوم اسلامیہ میں طلبہ کی جانب سے اساتذہ کا عالمی دن بنایا گیا

0
2604

7 اکتوبر 2019 بروز پیر کے دن شعبہ علوم اسلامیہ میں طلبہ کی جانب سے اساتذہ کا عالمی دن بنایا گیا۔ جس میں صدر شعبہ ڈاکٹر عارف خان ساقی صاحب اور شعبہ سے وابستہ دیگر اساتذہ کرام ڈاکٹر تاج محمد، ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، ڈاکٹر جواد حیدر، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر فیض رسول، ڈاکٹر مہربان باروی،سر لئیق احمد، سر عبد الرشید، میڈم کلثوم فاطمہ اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ اس کے بعداساتذہ کرام کے لئے شاعری بھی کی گئی اور کچھ طالب علموں نے اس حوالے سے تقاریر اور مزاحیہ گفتگو بھی کی۔تمام طالب علموں نے صدر شعبہ ڈاکٹر عارف خان ساقی کی خدمات کو بے پسند کیا اور آپ کے لئے اچھے انداز سے تعریفی کلمات ادا کئے، آپ کی دن رات کی محنت و مشقت کی بدولت شعبہ ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
طلبہ کا اس پروگرام کے حوالے سے یہ کہنا تھا کہ اساتذہ قوموں کے عروج کا اہم ذریعہ ہے۔اچھے اساتذہ ہی کی بدولت معاشرہ ترقی کرتا ہے۔اس لئے اساتذہ کا کردار طلبہ کے لئے مثالی ہواس حوالے سے شعبے کے اساتذہ کرام قابل تعریف اور محنتی ہیں۔ اللہ تعالی ان کے علوم وفنون میں ترقی عطا فرمائے۔ پروگرام کی اختتام پر طلبہ نے اساتذہ کرام کو شیلڈز اور کاڈز دئیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here