پروفیسر عطا الرحمن کے لیے “ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ

0
2125
پروفیسر عطا الرحمن کے یے "ایف پی سی سی آئی چیومنٹ ایوارڈ

کراچی: پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ ایڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے جمعرات(25 جولائی)کو ایورانِ صدراسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ایک سینئرآفیشل کے مطابق پروفیسر عطا الرحمن کوجو آج کل وزیراعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین ہیں اُن کی سائینس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں دیا جارہا ہے، ایوانِ صدر میں ایف پی سی سی آئی کے تحت ایک ”ایف پی سی سی آئی اچیومنٹ ایوارڈ“ تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی دیگر شخصیات سمیت پروفیسر عطا الرحمن کو ایوارڈ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ پروفیسر عطا الرحمن ماضی میں چیئر مین اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان اور وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے مناصب پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انھوں نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں انکی 1157 سے زیادہ بین الاقوامی اشاعتیں، نامیاتی و غیر نامیاتی کیمیاء، این ایم آر اسپیکٹرواسکوپی اور نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے موضوعات پر امریکہ، یورپ اور جاپان میں طباعت شدہ 271کتب اور بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 771 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں قابل ذکر ہیں، 43 پیٹنٹ بھی ان کے نام ہیں۔ ان کی زیرِ نگرانی82 طالب علموں نے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ہے۔ پروفیسر عطا الرحمن آٹھ یورپی ریسرچ جرنل کے مدیِرِ اعلیٰ ہیں جبکہ متعلقہ مضمون سے متعلق دنیا کی نمایاں انسائکلوپیڈیا کے مدیر بھی ہیں۔ پروفیسر عطا الرحمن کو نہ صرف بین الاقوامی ایوارڈ حاصل ہوئے ہیں بلکہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے انھیں تمغہئ امتیاز، ستارہئ امتیاز، ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی اور بین الاقوامی مرکز کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے نہ صرف بین الاقوامی مرکز بلکہ جامعہ کراچی کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

–…………………………………………………..

جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع.

انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2019-20 ء) میں داخلوںکے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں26 جولائی2019 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ26جولائی2019 ءتک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جامعہ کراچی: بی ایس سی(پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان.
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی ایس سی(پاس) سال اول سالانہ امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 1573 طلبہ شریک ہوئے،541 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 1032 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 34.39 فیصدرہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جامعہ کراچی: انٹرکالجیٹ ٹورنامنٹ برائے 2019 ءکے سلسلے میں اجلاس25 جولائی کو ہوگا.

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر راشد قریشی کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز کے تمام ڈائریکٹرزفزیکل ایجوکیشن،اسپورٹس آفیسر زکو مطلع کیا جاتاہے کہ انٹرکالجیٹ ٹورنامنٹ برائے 2019 ءکے سلسلے میں اجلاس بروز جمعرات25 جولائی 2019 ءکو صبح11:30 بجے سماعت گاہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔

لہذا تمام ڈائریکٹرزفزیکل ایجوکیشن اوراسپورٹس آفیسر زکو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ تمام متعلقہ کالجز کو مذکور ہ اجلاس کے دعوت نامے ارسال کئے جاچکے ہیں،تاہم اگر کسی کو 25 جولائی 2019 ءتک دعوت نامے موصول نہ ہو ان سے بھی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جامعہ کراچی: شعبہ نفسیات میں نئی کلاس روم کا افتتاح 29 جولائی کو ہوگا.

جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام شعبہ ہذا میں نئی کلاس روم کی افتتاحی تقریب 29 جولائی 2019 ءکو صبح 11:00 بجے منعقدہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے۔اس موقع پر تمام روئسائے کلیہ جات اور مختلف شعبہ جات کے اساتذہ بھی شرکت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here