سرسید یونیورسٹی اورآکسفیم پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
1191

سرسید یونیورسٹی اورآکسفیم Oxfam پاکستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جنسی تشدد اور ہراسانی کے خلاف اقدامات اور طلباء و طالبات کو جنسی جرائم سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور آکسفیم پاکستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔دستخطی تقریب میں سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، ڈین، اورک کی ڈائریکڑ ودیگر حکام و افسران بھی موجود تھے۔
سرسید یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار سید سرفراز علی، جبکہ آکسفیم پاکستان کی طرف سے کنٹری میجنر سید شاہنواز علی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جس کی رو سے آکسفیم پاکستان اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں جنسی تشدد کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت ہراسمنٹ شکایتی دفتر Harrassment Complaint Cell کی تشکیل اور اسے منظم اور موثربنانے میں سرسید یونیورسٹی کوٹیکنیکل مدد فراہم کرے گا۔صنفِ نازک کی حفاظت کے لیے ہراسمنٹ ایکٹ ۰۱۰۲ء نافذ کیا گیا تھا۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق آکسفیم پاکستان دیواروں پرایسی تصاویر بنانے کے لیے سہولیات فراہم کرے گا جو جنسی تشدد، ہراسگی اور صنفی امتیاز و عدم توازن کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں۔سرسید یونیورسٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرنوجوانوں اور جنسی تشدد سے متعلق چار متحرک فلمیں تیار کرنے اور انھیں چلانے میں بھی حصہ لے گی۔فلموں کی اسکریننگ کے بعد طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ مختلف تربیتی و معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
سرسید یونیورسٹی ایسے طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرے گی جو جنسی تشدد اور جنسی ہراسگی پر تحقیق کر رہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے جنسی ہراسگی اور تشدد پسندی سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔جامعہ انھیں اس تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے ہر ممکن مراعات اور سہولیات فراہم کرے گی۔

کیپشن: (بائیں سے دائیں) سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور آکسفیم پاکستان کے کنٹری مینجر سید شاہنواز علی مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب کے موقع پر۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here