علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ 2023

0
364
فرخ نظامی کنوینر اسپورٹس اے ائی ٹی قاضی نصر عباس کو گلدستہ پیش کر رہے ہیں ۔اس موقع پر پرنسپل اے ائی ٹی شاہد جمیل، شجر علی ہاشمی اور حنیف خان بھی موجود ہیں۔

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ

کراچی :(اسٹاف رپورٹر)علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2023 بروز منگل کو بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ میں اثھ ڈیپارٹمنٹس جن میں سافٹ وئر, سی ائی ٹی سول, الیکٹریکل ,مکینیکل, الیکٹرانکس اور بائیو میڈیکل کیے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا-
انٹر ڈیپارٹمنٹل شطرنج اینڈ ڈرافٹ چیمپین شپ میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی – چیمپی شپ کا افتتاح پرنسپل اے ائی ٹی شاہد جمیل نے کیا-
کنوینیراے ائی ٹی قاضی نصر عباس نے طلبہ و طالبات میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیےاس موقع پر فرخ نظامی نے کنوینیر اسپورٹس اے ائی ٹی قاضی نصر عباس کو گلدستہ پیش کیا-
شطرنج (بوائز ) میں پہلی پوزیشن الیکٹرانکس کے عبید رضا دوسری پوزیشن سول کے عمر شیخانی اور تیسری پوزیشن الیکٹریکل کے جہازیب نے حاصل کی ۔
( گرلز ) شطرنج میں پہلی پوزیشن سافٹ ویر کی تحسین دوسری پوزیشن بائیو میڈیکل کی خدیجہ وکیل اور تیسرے پوزیشن بائیو میڈیکل کی مذیبہ مجیب نے حاصل کی-
(ڈرافٹ) میں پہلی پوزیشن سی ائی ٹی کے کامل عباس دوسری پوزیشن میکینیکل کے محمد خان اور تیسری پوزیشن سی ائی ٹی کے شہباز علی نے حاصل کی-اس موقع پر شجر علی ہاشمی اور محمد حنیف خان بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here