انٹر ڈسٹرکٹ راشد منہاس شہید ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ

0
1211

انٹر ڈسٹرکٹ راشد منہاس شہید ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ
نشتر کلب اور( SPARDAN) کلب نے کامیابی سمیٹ لے
سندھ حکومت نے صوبے کی ترقی کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے۔نجمی عالم
غلام محمد خان اور اُن کی ٹیم شہر میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے جو اقدامات کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “کراچی انٹر ڈسٹرکٹس راشد منہاس شہید ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کے دوسرے روز مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کھیلے گئے پہلے میچ میں نشتر کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ نے مد مقابل پیٹریشن اسٹار ڈسٹرکٹ کورنگی کو35کے مقابلے میں 47باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی،فاتح ٹیم کی جانب سے علی چن زیب 18،محمد عباس12اوراسد علی نے10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے ایلویس فرنانڈس13،اسٹیون فرنانڈساور جان انتھونی نے10،10پوائنٹس اسکور کئے،دوسرے میچ میں SPARDANکلب نے مد مقابل آرام باغ کلب ڈسٹرکٹ ساؤتھ کو 28کے مقابلے میں 31پوائنٹس سے مات دیدی،فاتح کلب کی جانب سے عون اکرم اور حماد وسیم نے 10,10جبکہ نوشیر نے 8رنر اپ کلب کی جانب سے حسن علی 10،شارق سلیمان 9اوررضی احمد نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچوں میں جمیل شیخ،ظفراقبالاور راج کمار نے ریفریزجبکہ زعیمہ خاتون،زاہد ملک،ڈاکٹر نعیم احمد اور عامر شریف نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔میچ کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کراچی کے صابق صدر نجمی عالم سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان،PSWAکی صدر شاہدہ پروین کیانی عبدالناصر، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی،نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان،محمد حیدر خان، اور دیگر بھی موجود تھے نجمی عالم نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کھیل صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ اپنے آپ کو توانا اور ذہن کو تر و تازہ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے غلام محمد خان اور اُن کی ٹیم نے شہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جو کام کیا ہے وہ نہ صرف لائق تحسین بلکہ قابل تقلید ہے ہمیں کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کے حوالے سے بھر پور سرپرستی کرنا ہوگی جب ہیں ہم اپنے ملک سے شعبہ کھیل میں بہترین ٹیلنٹ کو دنیا میں متعارف کراسکتے ہیں نجمی عالم نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرسپرستی کی ہے سندھ کی عوامی حکومت جہاں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے نمایاں اقدامات کررہی ہے وہیں کھیل کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور نو جوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے بھی کام کررہی ہے الحمد اللہ آج سندھ میں کھیل کے میدان آباد اور نوجوانوں کی بھر پور سرپرستی کی جارہی ہے جس کے ذریعے نہ صرف امن بلکہ ہم اپنے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی کامیاب ہورہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here