سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی افطار پارٹی

0
761
سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے عہدداروں کا صدر میر احسان علی تالپور کے ہمراہ گروپ فوٹو

سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی افطار پارٹی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن کے زیر اھتمام کوچنگ سینٹر کراچی میں افطار کا پارٹی کی گئی ۔ جس میں سندھ کے صدر جناب میر احسان علی تالپور نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری اظہر صمدانی ، انٹر نیشنل محبوب داود ، کراچی اسٹوڈنٹس اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر عظمت پاشا ، نعیم رشید ، وسیم احمد خان ، حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسرز محمد شکیل ، اسماعیل شاہ ،
اسپورٹس بورڈ کے عبدل حفیظ ، غزالہ خان ، ندا اشرف ، کشمالہ بتول ، حنیف یوسف ، منصور شیخ ، عمران ، کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر صدر میر احسان علی تالپر نے کھلاڑیوں اور دیگر لوگوں سے خطاب کیا ۔ تمام کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز کی بھر پور تیاری اور سخت محنت کی ھدایت کی ۔ صدر میر احسان علی تالپور نے نے کہا جو کھلاڑی سونے کا تمغہ حاصل کریگا اسکو پچیس ہزار نقد اور چاندی کو پندرہ ہزار اور كانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا جایگا ۔ پورے سندھ میں ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ سندھ کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین کٹ اور سہولیات فراہم کرنے کی ھدایت کی ۔ اس موقع پر صدر میر احسان علی تالپور نے ایسو سی ایشن کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کے لئے دو لاکھ روپے کا چیک سیکرٹری اظہر صمدانی کے حوالے کیا اور کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے اور صوبے سندھ کا نام روشن کرنے کی ھدایت کی ۔ اخر میں سیکرٹری اظہر صمدانی نے صدر اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here