سالانہ گرانڈ کے بغیر اپنے ممبران کی فلاح بہبود کے لئے سجاس کا کردار قابل ستائش ہے، حکومت سے سجاس کو سالانہ گرانڈ دینے بات کرونگا، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ

0
291
سجاس کے وفد کا پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کے ہمرہ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو، تصویر میں سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، محمود ریاض، جعفر حسین، شاہد انصاری، سید نصر اقبال، ارشد وہاب اور عتیق الرحمن بھی موجود ہیں

سالانہ گرانڈ کے بغیر اپنے ممبران کی فلاح بہبود کے لئے سجاس کا کردار قابل ستائش ہے، حکومت سے سجاس کو سالانہ گرانڈ دینے بات کرونگا، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ
رواں ماہ کھیلوں کے مکمل ہونے والے 22 منصوبوں کا افتتاح کردیا جائے گا، ارباب لطف اللہ
انتخابات سے قبل سندھ گیمز کے انعقاد کا پلان تیار ہے، ارباب لطف اللہ
صوبے میں کھیل اور کھلاڑیوں کے مفاد میں سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا، سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف اصغر عظیم
صحافیوں کی فلاح بہبود میں حکومت سندھ کا کردار سب سے اہم اور نمایاں ہے۔ سیکریٹری سجاس شاہد عثمان ساٹی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (پی ایس ڈبلیو ایف) کے سیکریٹری اصغر عظیم کی قیادت میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی آف سندھ (سجاس) کے ایک وفد نے وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے کھیل ارباب لطف اللہ سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کی، وفد میں سجاس کے سینئر نائب صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات جعفر حسین، سیکریٹری فنانس شاہد انصاری، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ارشد وہاب، پی ایس ڈبلیو ایف کے سابق نائب صدر سید نصر اقبال او سجاس کے رکن سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عتیق الرحمن شامل تھے، ملاقات کے دوران اصغر عظیم اور محمود ریاض نے وزیراعلی کے معاون خصوصی کو سجاس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دی۔۔۔
اس موقع پر ارباب لطف اللہ کا کہناتھا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئند ہے، کسی سالانہ گرانڈ کے بغیر اپنے ممبران کی فلاح بہبود کے لئے سجاس کا کردار قابل ستائش ہے، حکومت سے سجاس کو سالانہ گرانڈ دینے کے لئے بات کرونگا، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ کھیل نے صوبے بھر میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کا جال بچھا دیا ہے، رواں ماہ مکمل ہونے والے 22 منصوبوں کا افتتاح کردیا جائے گا، ارباب لطف اللہ نے کہا کہ سندھ گیمز کے انعقاد میں حائل مسائل حل ہوگئے ہیں، انتخابات سے قبل سندھ گیمز کے انعقاد کا پلان تیار کیا ہے، ملاقات کے دوران اصغر عظیم نے صوبے میں کھیل اور کھلاڑیوں کے مفاد میں سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور سجاس کے لئے سالانہ گرانڈ کی درخواست کی، سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح بہبود کے لئے حکومت سندھ نے جو اقدامات کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، سجاس سندھ حکومت کے تعاون سے اپنی سرگرمیوں کو مزید بہتر کرنے کی خواہشمند ہے۔ اس موقع وزیراعلی کے معاون خصوصی کو سجاس اور پی ایس ڈبلیو ایف کا سووینئر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here