ایل ایل سی ماسٹر میں شریک تینوں ٹیموں کےکوچز کا اعلان کردیا گیا شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور مصباح الحق ایشیا لاینز میں شامل

0
408

ایل ایل سی ماسٹر میں شریک تینوں ٹیموں کےکوچز کا اعلان کردیا گیا شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور مصباح الحق ایشیا لاینز میں شامل
دوحہ: (اسٹاف رپورٹر) دوحہ میں منعقدہ ایل ایل سی ماسٹر میں 3 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس کے لئے کوچز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق لانس کلوزنر انڈیا مہارجہ، ڈیو واٹمور ایشیا لائنز اور لال چند راجپوت ورلڈ جائنٹس کے کوچ ہوں گے۔
ڈیو واٹمور ایل ایل سی ماسٹرز 2023 کے لیے ایشیا لائنز کے کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سابق آسٹریلوی بلے باز کو ان تینوں میں سب سے زیادہ کوچنگ کا تجربہ ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1995 میں سری لنکا کی قومی ٹیم کے ساتھ کیا تھا۔ تب سے وہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم، اور اپنے آخری دور میں، زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔ اسے اپنے بہت سے سابق کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے کا موقع ملے گا جو ایشیا لائنز اسکواڈ کا حصہ ہیں، جن میں شاہد آفریدی، محمد حفیظ، مصباح الحق اور دیگر شامل ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ورسٹائل اور کامیاب آل راؤنڈرز میں سے ایک لانس کلوزنر کو 2023 ایل ایل سی ماسٹرز کے لیے انڈیا مہاراجہ کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے عظیم کھلاڑی کے پاس ٹورنامنٹ میں عرفان پٹھان، ایس سری سانتھ اور رابن اتھپا جیسے ستارے ہوں گے ٹیم میں کئی دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں۔
ورلڈ جائنٹس نے بھارتی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے ممتاز اوپننگ بلے باز لال چند راجپوت کو ایل ایل سی ماسٹرز کے کوچ کے طور پر مقرر کیا ہے۔ اس ٹیم میں جیک کیلس، کرس گیل اور شین واٹسن شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 10 سے 20 مارچ 2023 تک دوحہ، قطر کے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here