قومی ٹیم کا کہنا ہے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی تو دی لیکن فنڈز نہیں دیئے۔

0
453
تھالینڈ میں شیڈول ولڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کا پی بی ایف کے نائب صدر ارمغان مقیم کے ہمرہ گروپ فوٹو

قومی ٹیم کا کہنا ہے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی تو دی لیکن فنڈز نہیں دیئے۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کا کہنا ہے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی تو دی لیکن فنڈز نہیں دیئے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے صدر اور ٹاپ سٹی ون کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز اسپانسر شپ نہیں دیتے تو ٹیم ولڈ چیمپئن شپ کے لئے روانہ نا ہوتی، تفصیلات کے مطابق ٹیم کی روانگی سے قبل کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران پی بی ایس کے نائب صدر ارمغان مقیم کا کہنا تھا کہ چیمپٸن شپ دنیا کے 44 ممالک کے تن ساز ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ پاکستان کی جانب سے 4 تن ساز باڈی بلڈنگ اور 3 تن ساز ماڈل فزیک کیٹیگری میں شرکت کر رہے ہیں۔ قومی دستہ ٹیم ایشین چیمپٸن گولڈ میڈلسٹ شہزاد قریشی, محمد راحیل, فرحان بشیر,اعجازاحمد,بلال احمد,عثمان قادر,اور القرنین عظیم پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے ساتھ 7 آفیشلز بھی موجود ہونگے
نیوز کانفرنس کے دوران تن سازوں نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ہم میڈل جیتیں گے۔۔۔ کینسر جیسے موضی مرض میں مبتلا ملائیشیا میں زیر علاج پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سہیل انور نے ان لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں بھیجنے میں سب سے بڑا مسٸلہ پیسوں کاہوتاہے، ہمیں فیڈریشن کے صدر ٹاپ سٹی کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز کے علاؤہ کوئی سپورٹ نہیں کرتا، آج بھی تمام اخراجات کنور معیز نے ہی برداشت کئے ہیں، مجھے امید ہے ہمارے لڑکے میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے.
افسوس ہے کہ بار بار کی یاد دہانیوں کے باوجود وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری مسئلہ حل۔نہیں کررہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی تو دی لیکن فنڈز نہیں دیئے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here