چونویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں میڈلز کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی دستہ مالدیپ روآنہ ہوگیا، سیکریٹری پاکستان باڈی فیڈریشن سہیل انور

0
603
چونویں ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی قومی ٹیم کا مالدیپ روانگی کے موقع پر پی بی ایف کے سیکریٹری سہیل انور کے ساتھ گروپ فوٹو

چونویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں میڈلز کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی دستہ مالدیپ روآنہ ہوگیا، سیکریٹری پاکستان باڈی فیڈریشن سہیل انور
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) چونویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ میں میڈلز کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی دستہ مالدیپ روآنہ ہوگیا، روانگی سے قبل سیکریٹری پاکستان باڈی فیڈریشن سہیل انور نے روانگی سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امید ہے کہ قابلیت کی بنیاد پر منتخب نوجوان باڈی بلڈرز 15 تا 25 جولائی شیدول چیمپئین شپ میں پاکستان کے لیے میڈلز لانے میں کامیاب رہیں گے اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے، پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلے کرانے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ دینے کے لیے باڈی بلڈنگ کے کھیل کی سرپرستی کرے، چیمپئین شپ کے لیے منتخب قومی دستہ میں مدثر خان، فرحان بشیر، انیس حنیف، عمر شہزاد، محمد امین، سعید فیصل، محمد عظیم، سید فضل الٰہی اور شہزاد احمد قریشی شامل ہیں، قومی فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور اور ماریہ نعمان ججز کے فرائض انجام دیں گے، چیمپئین شپ میں 35 ممالک کے 5 سو باڈی بلڈرز 16 درجات کے مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here