اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

0
512
پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو یادگاری سووینئر پیش کررہے ہیں، فوٹو میں پی ایس ڈبلیو ایف کے نائب صدر عبید اعوان، سجاس کے صدر آصف خان، سیکریٹری شاہد ساٹی، سینئر نائب صدر محمود ریاض، شاہد انصاری، اکبرعلی، ارشد وہاب، شہزادہ معین، زیشان حسین سمیت اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم اور ایاز منشی بھی موجود ہیں

اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ کو اسپورٹس سٹی بنانے اور اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور سجاس کی اپنی برادری سمیت کھیل اور کھلاڑیوں فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی خدمات قابل تحسین پیں۔صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور سجاس کو ساتھ لیکر چلیں گے
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان خیالات کا اظہار گورنر ہاؤس میں پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکرٹری جنرل محمد اصغر عظیم کی سربراہی میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں سجاس کے صدر آصف خان، جنرل سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سینئر نائب صدر محمود ریاض، سیکریٹری فنانس شاہد انصاری، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نائب صدر عبید اعوان، سجاس کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کلثوم جہاں، اکبر علی، ارشد وہاب، ذیشان حسین، شہزادہ معین شامل تھے، جبکہ اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم اور کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اصغر عظیم کو پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کا جنرل سیکریٹری سمیت منتخب ہونے والوں دیگر عہدیداروں نائب صدر عبید اعوان اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران آصف خان، شاہد عثمان ساٹی اور محمود ریاض کو مبارکباد پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ تمام ارکان بالخصوص سندھ سے پہلی بار اصغر عظیم کا بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہونا درحقیقت سجاس کی کارکردگی اور کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ میں پاکستان بھر کے اسپورٹس جرنلسٹس کا سجاس کی خدمات کا اعتراف ہے، گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے پرامن تصور کو اجاگر کرنے میں اسپورٹس جرنلسٹس کا کردار نمایاں ہے، آج ملک میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد اور انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی ایک جانب ہمارے سیکورٹی اداروں کی انتھک محنت اور قربانیوں کا ثمر ہے تو دوسری جانب اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بین الاقوامی ٹیموں کی ذہن سازی اسپورٹس جرنلسٹس کا قابل ستائش کارنامہ ہے۔
اس موقع پر پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں فیڈریشن اور سجاس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ فیڈریشن اور سجاس کی جانب سے صوبے میں اسپورٹس کلچر کے فروغ، اسپورٹس جرنلسٹس، کھلاڑیوں اور آرگنائزرز کے مسائل کے حل کے لئے پیش کردہ تجاویز کو گورنر سندھ نے مثبت قرار دیا۔۔۔
اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ نکاح کی سنت کے لئے خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلف نامہ لازمی پیش کرنا اور تمام مکاتب فکر و مسالک کو ساتھ لیکر چلنا گورنر سندھ کے ایسے اقدامات ہے جس سے *ہمارا گورنر* کا تاثر اجاگر ہوا ہے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here