Sports

انگلینڈ نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

انگلینڈ نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ پاکستان سے 13نومبر بروز اتوار کو میلبورن میں ہوگا.
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود) انگلینڈ نے انڈیا کو ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کر کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، اس کا مقابلہ پاکستان سے 13 نومبر بروز اتوار کو میلبورن میں ہوگا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر،انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 06 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے راہول نے 5 گیندوں پر 5 رنز بنائے. روہت نے 28 گیندوں پر 27 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز بنائے،سوریا نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے, ہاردک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 63 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے اس طرح انڈیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ٹارگٹ دیا.
انگلینڈ نے 169 رنز کا ٹارگٹ بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا, ہیلز اور بٹلر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے۔ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز بنائے, کپتان بٹلر نے 49 گیندوں پر 80 رنز بنا کر انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر،
آئی سی سی ٹی- ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی،اب اس کا مقابلہ پاکستان سے 13 نومبر بروز اتوار کو میلبورن میں ہوگا۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW