سرسید یونیورسٹی نے پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹی کا ایوارڈ حاصل کرلیا.

0
666
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق اور چیف ایگزیکیٹو افسر طارق نظامی، سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کو پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹی کا ایوارڈ دے رہے ہیں ۔ ان کے ہمراہ سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان بھی ہیں

سرسید یونیورسٹی نے پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹی کا ایوارڈ حاصل کرلیا ۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں آئی ٹی سی این ایشیاء نمائش اور کانفرنس کے دوران بہترین کارکردگی پرچیف ایگزیکیٹو کلب نیٹ ورک کی جانب سے ’پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹی‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام سید امین الحق سے وصول کیا ۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہارکر تے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سرسید یونیورسٹی نے شاندار کارکردگی پر سی ای او کلب نیٹ ورک کی جانب سے پاکستان کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹی کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ سرسید یونیورسٹی نے ہمیشہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کی حکمت عملی اپنائی ہے ۔ سرسیدیونیورسٹی کو عالمی تناظر میں ایک موثر کردار ادا کرنا ہوگا اور اس ضمن میں ایسے اہداف کا تعین کرنا ہوگا جو اداروں سے قریبی تعاون کے ذریعے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ ہ میں یہ ایوارڈپاکر بہت خوشی ہوئی اور یہ ایوارڈ ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے ۔ سرسیدیونیورسٹی نے تعلیمی،تحقیقی، علمی، اورنصابی سرگرمیوں میں زبردست ترقی کی ہے ۔ کارکردگی کی بنیاد پر قومی سطح کی رینکنگ میں سرسیدیونیورسٹی اولین صف میں شامل ہے ۔ سرسید یونیورسٹی میں سستی اور عالمی معیار کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے ۔ جامعہ کا ماحول حصولِ علم کے لیے خوشگوار اور سازگار ہے ۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری انجینئر محمد ارشد خان نے اس موقع پر کہا کہ بین الاقوامی کاروباری تنظیم کی جانب سے پاکستان کی بہترین جامعہ کا ایوارڈ حاصل کرنا قابلِ فخر ہے اور اس ایوارڈ کا حصول سرسید یونیورسٹی کی شاندار اور عمدہ کارکردگی کا ثبوت بھی ہے ۔
رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے کہا کہ ایسے مستند ایوارڈ کو حاصل کرنا یقینا ایک اعزاز کی بات ہے ۔ یہ ایوارڈ نہ صرف ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ یہ ہ میں مزید آگے بڑھنے اور معیار کو خوب سے خوب تر بنانے کے لیے متحرک کرتا ہے ۔
سی ای او کلب نیٹ ورک ایک بین الاقوامی کاروباری تنظیم ہے جس کے ممبران میں دنیا بھر کی مختلف صنعتوں اور شعبہ جات کے لوگ شامل ہیں ۔ یہ تنظیم اپنے ممبران کو تجربات، معلومات آپس میں شیئر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے اور انھیں آپس میں جوڑ کر رکھتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here