کنٹریکٹ ملازمین کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد مستقل کردیا جائے گا.وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ

0
1634

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں سوک سینٹر کانفرنس روم میں گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں ادارہ ترقیات کراچی انتطامی سمیت مختلف امور پر تفصلی تبادلہ خیال کیاگیا-گورننگ باڈی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات پرمکمل عملدرآمد کرتے ہوئے اب تک محکمہ اسٹیٹ انفورنسمنٹ نے 2 ہزار سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کرکے اراضیاں سرکاری تحویل مین لے کرہنگامی بنیادوں پرنگرانی نظام متعارف کرایا گیا جس کا مقصد واگزار کرائی گئی اراضیوں کا قابضین سے محفوظ بنانا ہے- گورننگ باڈی کے اجلاس میں کے ڈی اے اسکیموں و ٹائون شپس میں منتقلی زمین اور دیگر مد مین چارجز میں اضافہ اور مختلف کیٹگری کے پلاٹس کی قیمتوں کے اٍضافہ کی تجویز پر سکرہٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈائریکڑجنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس میں ریونیو کے دو نما ئندے ، ڈائریکٹر لینڈ، ڈائرریکوری اور ڈپٹی سیکریٹری لوکل شامل ہوں گے.کمیٹی کو رپورٹ تیار کرکے آئندہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات دی گئی-اجلاس میں کمپوٹرائزڈ ویری فکیشن برائے کاغذات،پلاٹس اور سیکورٹی فیس میں اضافے پر گورننگ باڈی نے اضافے کو عوام کے مفاد کے خلاف قراد دیتے ہوئے ہدایات دی کہ اضافہ کے حوالے سے جو تجویز دی گئی ہے اس کو دوبارہ تجویز کیا جائے اور اس میں خصوصا80گزتک کے پاٹس پر چارجز صفر جبکہ 120 گز پرصرف 150 روپے چارج رکھا جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ اس سے فائدہ حاصل کرسکیں-وزیربلدیات کی خصوصی ہدایت پر ٹیکسوں کی مد میں متوسط طبقے کو خصوصی ریلیف دیا جائےگا – ادارہ ترقیات کراچی کی تجویز کو گورننگ باڈی نے منظوری دیتے ہوئے کہاکہ کے ڈی اے اراضیاں نیلامی کے لئے ہوم ورک کرکے رپورٹ پیش کی جائے- وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ، کمیٹی میں سیکرٹری کے ڈی اے ،ڈائریکٹر فنانس ،لوکل گورنمنٹ کا نمائندہ شامل ہوگا.کمیٹی میرٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ ملازمین کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد مستقل کرنے کی سفارشات پیش کرے گا.جس کی روشنی میں کنڑیکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا-اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ممبر گورننگ باڈی ایم پی اے شیم ممتاز ،سیکریٹری لوگل کورنمنٹ روش سیخ ،ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل ،چیف انجیئنر رام چند،ڈائریکٹر فنانس ارشد عباس،ممبراے عطاعباس زیدی،ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار ودیگر افسران شامل تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here