Sports

پاکستان میں پہلی بار ایشیئن جمناسٹک یونین کے اشتراک سے غیر ملکی کوچز کی نگرانی پانچ روزہ جمناسٹک ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا

پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے تحت منعقدہ ٹریننگ کیمپ میں شرکاء کا سیکریٹری جنرل پی او اے محمد خالد محمود اور صدر پی جی ایف احمد علی راجپوت کے ہمراہ گروپ فوٹو

پاکستان میں پہلی بار ایشیئن جمناسٹک یونین کے اشتراک سے غیر ملکی کوچز کی نگرانی پانچ روزہ جمناسٹک ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگیا
جمناسٹک فیڈریشن کی طرح دیگر فیڈریشنز بھی جدید خطوط پر مقامی کوچز کی تربیت کا انتظام کریں، محمد خالد محمود سیکریٹری جنرل پی او اے
کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی کوچز کو جدید جمناسٹک اور قوانین میں تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، احمد علی راجپوت، صدر پی جی ایف
کراچی: (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایشیئن جمناسٹک یونین کے اشتراک سے غیر ملکی کوچز کی زیرنگرانی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا، لاہور کے مقامی ہوٹل میں 15 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں پانچ ممالک بشمول افغانستان، مصر، بنگلادیش، نیپال، ایران اور انڈونیشیا کے 12 کوچز جبکہ مقامی کوچز کی بڑی تعداد شریک ہیں، ایران کے سید رضا حسین کو کیمپ کمانڈنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں،
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کیا, اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل معیار کے مطابق غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کا احسن اقدام ہے، اس طرح کے ٹریننگ سیشن کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ مقامی کوچز کی مہارت اور علم میں اضافہ ہوتا ہے، پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت نے ٹریننگ کیمپ کے انعقاد پر پی او اے اور ایشیئن جمناسٹک یونین سمیت اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی کوچز کو جدید جمناسٹک اور قوانین میں تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، افتتاحی تقریب میں پی جی ایف کے سیکریٹری جنرل پرویز احمد نے شرکاء کو ٹریننگ کیمپ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW