سجاس کی زاہد فاروق ملک پر اسلام آباد پولیس کی تشدد کی مذمت

0
1105

سجاس کی زاہد فاروق ملک پر اسلام آباد پولیس کی تشدد کی مذمت
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیں، سجاس
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری سینئر اسپورٹس جرنلسٹ زاہد فاروق ملک پر اسلام اباد پولیس کی جانب سے تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔ سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے واقع کی آزادانہ تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دیں، سجاس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زاہد فاروق ملک اسلام اباد کے ایک سینئر اور ہر دلعزیز صحافی ہیں ان سمیت کسی بھی صحافی کے ساتھ پولیس کا غیر اخلاقی رویہ کسی صورت قبول نہیں۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here