جامعہ این ای ڈی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ”ریسرچ اینڈٹیکنالوجی شو کیس 2022“کاانعقاد

0
828

جامعہ این ای ڈی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ”ریسرچ اینڈٹیکنالوجی شو کیس 2022“کاانعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے دو روزہ”ریسرچ اینڈٹیکنالوجی شو کیس 2022“کاانعقادکیاگیا، جس کی صدارت ویمن ڈیولپمنٹ کی وزیر سیدہ شہلا رضانے کی. شو کیس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ متعارف کروائی جانے والی ٹیکنالوجیز سے ناصرف معاملات زندگی میں جدت پیدا کی جاسکے گی بلکہ کم وقت میں بہتر نتائج کا حصول ممکن ہے. ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ شو کیس کے ذریعے طالب علموں کا ٹیلنٹ سامنے آنا قابل تحسین ہے. انہوں نے کہا کہ این ای ڈی اور ایچ ای سی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے بڑی تعداد میں طالب علموں کو موقع دیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری یوتھ ہے جو تعمیری سرگرمیوں سے خود کو منوا رہی ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کو نئی ٹیکنالوجیزاور تحقیق سے روشناس کروا کر پاکستان کا مستقبل روشن ہمارا نصب العین ہونا چاہیے ۔اس موقعے پر چیئرمین ایچ ای سی سندھ طارق رفیع اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ شوکیس میں سندھ بھر کی قریباً 32جامعات نے اپنے340سے زاید پروجیکٹس شو کیس کیے ہیں جن میں سے100 پروجیکٹس این ای ڈی کے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here