علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تقریبِ عید ملن کا انعقاد

0
563
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار اور جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان تقریبِ عید ملن سے خطاب کر رہے ہیں ۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام تقریبِ عید ملن کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سرسید ٹاور میں تقریبِ عید ملن کا انعقاد کیا گیا ۔ شرکاء میں سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق چانسلر عادل عثمان، سابق وائس چانسلرکموڈور (ر) سلیم صدیقی، سرسید یونیورسٹی کے حاضر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، بورڈ آف گورنرز کے ممبر حکیم عبدالحنان و دیگرشخصیات شامل تھیں ۔
اس پُرمسرت موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ ماہِ رمضان میں اللہ تعالیٰ یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنی کوتاہیوں اور خامیوں کا ازالہ کرسکیں ۔ ۔ ۔ عیدالفطر، درحقیقت رمضان المبارک کے روزوں کے اختتام پر اللہ کی طرف سے انعام ہے ۔ آج جب کہ معاشرہ تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر رہا ہے، ایسی ناگفتہ بہ صورتحال میں ایسے اجتماع کا موقع فراہم ہوجاناکہ احباب باہم اکھٹے مل بیٹھ کر چند لمحات مسرت کے گزار لیں یقینا ایک انعام سے کم نہیں ۔
تقریب میں شریک المنائی کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ المنائی، جامعہ کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔ ۔ جامعہ سے اُن کا لگاءو فطری ہوتا ہے ۔ اور اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی درسگاہ کی ترقی میں فعال کردار ادا کرسکیں ۔ انھوں نے المنائی کے اعزاز میں عنقریب ایک تقریب منعقد کرنے کا عندیہ بھی دیا ۔
انھوں نے بتایا کہ ایجوکیشن سٹی میں دوسو ایکڑ ذمین پر واقع سرسید یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں جامع مسجد سرسید کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ۔ ۔ مسجد کا رقبہ پچاس ہزار مربع اسکوائر فٹ ہے ۔ اس مسجد میں تقریباََ دو ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی ۔ جامع مسجد سرسید میں تین گنبد اور دو مینارز ہوں گے اور یہ مسجد مغل طرزِ تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہوگی ۔
ایسوسی ایشن کے اعزای سیکریٹری جنرل انجینئر محمد ارشد خان نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر لمحے کو تشکر، صبر اور تحمل سے گزارنے کے روحانی تجربے کا نام خوشی ہے ۔ عید کی خوشیاں بھی ایک ایسے ہی روحانی تجربے کا نام ہے ۔
تقریبِ عید ملن میں بعد از طعام ایک شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں معروف مزاح گو شاعر سعید آغا، علاءوالدین ھمدم خانزادہ اور ولیدنے اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی ۔ لٹریری آرٹ اینڈ کلچر فورم کی کنوینئر اور ماہنامہ تہذیب کی مدیرہ محترمہ نوشابہ صدیقی نے نظامت کے فراءض بہ حسن و خوبی انجام دئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here