قوم مستقبل کے چیلنج کے لیے تیار ہو، پروفیسر اقبال چوہدری کا جامعہ کراچی میں خطاب

0
2152

موجودہ عالمی وباء نے مقامی سائینس کی اہمیت کو اُجاگر کیا
قوم مستقبل کے چیلنج کے لیے تیار ہو، پروفیسر اقبال چوہدری کا جامعہ کراچی میں خطاب
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کابین الاقومی شہرت یافتہ ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرام میرٹ پر ہے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی وباء (کویڈ19)نے معاشی بحالی کے تناظر میں مقامی سائینس کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے، پاکستانی قوم کو مستقبل کے چیلنج کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے،102نئے محققین کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ بات پروفیسراقبال چوہدری نے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے تحت جمعہ کو سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرام برائے2020کے نئے طالب علموں کے لئے منعقدہ ایک تعارفی کلاس میں کہی۔ اس تقریب میں طلبہ و طالبات، ریسرچ آفیسرز اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ سینئر پروفیسر ڈاکٹر شائق علی، ڈاکٹر سیدغلام مشرف، ڈاکٹر مقصود احمد چھوٹانی، ڈاکٹر ظہیر الحق قاسمی سمیت دیگرآفیشل نے بھی طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا عالمی وباء کے زمانے میں بین الاقوامی امداد و معاونت بے اثر ہوگئی، اور قوموں کو انتہائی خوفناک وباء میں خود اُن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، یہ زمانہ پاکستانی قوم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ملک میں ایسے ثقافت پیدا کی جائے جس سے سائینسی اور معقولیت پسندی پر مبنی سوچ کو فروغ ملے۔
پروفیسراقبال چوہدری نے نئے محقیقین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی خوش قسمیتی ہے کہ آپ ایک بین الاقوامی ادارے میں حصولِ تعلیم کے لیے داخل ہوئے ہیں، یہ ادارہ اپنی نوعیت کا واحد پاکستانی تحقیقی ادارہ ہے جہاں متعدد غیر ملکی محقیقین سمیت600سے زیادہ پی ایچ ڈی اور ایم فل طالب علموں پر مشتمل اعلیٰ معیار کا پی ایچ ڈی پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔ بین الاقومی مرکز کا ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرام میرٹ پر اُستوار ہے، انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت نئے محقیقین نامیاتی کیمیاء، تجزیاتی کیمیاء، طبعیاتی کیمیاء، غیر نامیاتی کیمیاء، حیاتی نامیاتی کیمیاء، ٹیکسٹائل کیمسٹری، فارماکولوجی، اور مالیکیولر میڈیسن جیسے اہم شعبہ جات میں تحقیق کرنے کے مجاز ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here