اسٹار کلب نے چھٹا عبدالرزاق آرائیں میموریل فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ نے جیت لیا

0
746

اسٹار کلب نے چھٹا عبدالرزاق آرائیں میموریل فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ نے جیت لیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) چھٹا عبدالرزاق آرائیں میموریل فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ سٹار کلب نے جیت لیا ونر ٹرافی دس ہزار اور
کراچی کلب اور شاہ فیصل کلب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ایشین روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی جوکہ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل بھی ہیں تھیں جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، کراچی سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عظمت پاشا، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے نائب صدر رانا نوید، سیکرٹری جنرل شارک صدیقی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔گذشتہ شپ منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سٹار کلب نے کراچی کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سٹار کلب نے کراچی کلب کو 1-2 سیٹ سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں شاہ فیصل کلب نے فرائنڈز کلب کو 0-2 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوارٹر فائنل مقابلوں سٹار کلب نے بوہرا شمشیر کلب کو 0-2 سے، کراچی کلب نے ابکس سٹار کو 1-2 سے، فرینڈز کلب نے بوہرا فایٹیرز کلب کو 1-2 سے اورشاہ فیصل کلب نے سرٹ ٹائیگرز کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔اسی طرح سیمی فائنل مقابلوں میں سٹار کلب نے فرائنڈز کلب کو 0-2 سے اور کراچی کلب نے شاہ فیصل کلب کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here