وطن عزیز کے محنت کش، ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہیں وبائی امراض کرونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذالعمل کر دیا گیا ہے۔ (انچارج لیبر فیڈریشن ندیم خان و اراکین کمیٹی)

0
1404

پرائیویٹ فیکٹریوں کے محنت کشن مزدوروں کو مالکان کی جانب سے نوکریوں سے نکالنے کی انچارج لیبر فیڈریشن ندیم خان و اراکین کمیٹی نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔۔
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وبائی امراض کرونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذالعمل کر دیا گیا ہے جس کے پیشِ نظر وطن عزیز میں پرائیویٹ فیکٹریوں کے محنت کشن مزدوروں کو مالکان کی جانب سے نوکریوں سے نکالنے کی انچارج لیبر فیڈریشن ندیم خان و اراکین کمیٹی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے چیئرمین سیّد مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر اپنا بیان ریکارڈ کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے پرائیویٹ فیکٹریوں کی تالا بندی کی وجہ سے مالکان کا اپنے مزدوروں کو نوکریوں سے نکلنا ایک افسوسناک عمل ہے خاص طور پر سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کنسٹرکشن کمپنی کی طرز پر پرائیویٹ فیکٹریوں کو لاک ڈاؤن کے دوران مخصوص احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیکٹریوں، کارخانوں ،ملز اسکے علاوہ دھاڑی پیشہ محنت کش ملازمین کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مفت ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے جائیں تاکہ ملک میں معیشت کا پہیہ چلنے کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے گھروں کے چولہے بھی جلتے رہیں عوام ذہنی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، مہنگائی آسمان سے بات کرہی ہے سفید پوش افراد کی عزت نفس بھی محفوظ نہیں ہے۔ ندیم خان نے مزید کہا کہ جن فیکٹری کے مالکان نے اپنے مزدورں کو اس دوران نوکریوں سے نکالا ہے حکومت ایسے فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اُنکی نوکری کو بحال کرنے اور انکی تنخواہ دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ندیم خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر 12 ہزار روپے کی امداد کی پالیسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سب سے پہلے فیکٹری مالکان سے انکے مزدوروں کی فہرست مرتب کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور پرائیویٹ فیکٹریوں میں کام کرنے والے سفید پوش مزدوروں کو اس پالیسی میں پہلی ترجیح دیتے ہوئے 12 ہزار روپے وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ادا کرنے کا کہا ہے اس کے علاوہ سندھ کے رہائشی علاقوں اور گلی محلوں میں جراثیم کش اسپرے مہم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اسوقت اپنی مدد آپ کے تحت کرونا وائرس جیسی وباء سے لڑ رہے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہے اور فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں ہیں لہذا حکومت کو چاہیئے کہ وہ بین الاقوامی فنڈز کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں ہنگامی بنیاد پر تمام رہائشی علاقوں میں جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کریں تاکہ اس وباء سے جلد ہی چھٹکارا مل سکے اور ملک میں ایک بار پھر سے معیشت کا پہیہ چل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here