علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کی تقسیم انعامات کی تقریب

0
832

علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کی تقسیم انعامات کی تقریب
کھیل کو مسلسل اختیار کرنے سے انسانی صحت دماغی اور جسمانی لحاظ سے بہتررہتی ہے، سلیم جعفر

کامیاب اسپورٹس ایونٹ کرانے پرآے آئی ٹی کومبارک باد پیش کی،حاجی اشرف
ایونٹ کی کامیابی سے انعقاد پر تمام اے آئی ٹی آفیسلزاوردیگر کام کرنے والوں کومبارکبادپیش کی. جاوید انوار
تمام اولڈ علیگرین ممبران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف،آرگنائزنگ اسپورٹس کمیٹی کے ساتھ کام کرنے والوں آفیشلز کوکامیاب پروگرام کرانے پران کا بھی شکریہ ادا کیا،انجنیرنگ محمد ارشد خان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے آڈیٹوریم میں بروز جمعہ 18 مارچ 2020 کو منعقد ہوئی جس میں نظامت کے فرائض شاہد جمیل نے ادا کئے،تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک کی سعادت ( الیکٹریکل ٹیکنالوجی) کے طالب علم عبدالقادر شیخ نے ادا کئے.
جنرل سیکریٹری (اموبا) اور کنوینئر اے آئی ٹی انجنیرنگ محمد ارشد خان نے اپنے خطاب میں تمام اولڈ علیگرین ممبران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف،آرگنائزنگ اسپورٹس کمیٹی کے چیرمین قاضی نصر عباس اور انچارچ اسپورٹس آے آئی ٹی طلعت محمود کے ساتھ کام کرنے والوں آفیشلز کوکامیاب پروگرام کرانے پران کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے خاص طور پر طالب علموں کو کھیل کے دوران ڈسپلن کا مطاہرہ کرنے پرزوردیا.حاجی اشرف نے اپنے خطاب میں کامیاب اسپورٹس ایونٹ کرانے پرآے آئی ٹی کومبارک باد پیش کی،انہوں نے زور دیا کہ ایسے صحت مندانہ اسپورٹس ایونٹ ہوتے رہنے چاہیے، سابق فرسٹ کلاس کھلاڑی شوکت مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے پانچ سال سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں اسپورٹس کوچنگ کی حیثیت سے کام کیا ہے، انہوں نے اسپورٹس فیسٹول ویک بہترین طریقے سے کرانے پر تعریف کی.اور خاص طور پر کھلاڑیوں اورایمپائرز کے درمیان اچھے( تعلقات) پرزور دیا.
چانسلرسرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورچیرمین گورننگ باڈی اور صدر اموبا جاوید انوار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایونٹ کی کامیابی سے انعقاد پر تمام اے آئی ٹی آفیسلزاوردیگر کام کرنے والوں کومبارکبادپیش کی.مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سیلکٹرپاکستان ٹیم سلیم جعفرنے اسپورٹس فیسٹول میں کامیاب ہونے والے ڈیپارٹمنٹس کو مبارکباد پیش کی اور کھیلوں کی افادیت پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کھیل کو مسلسل اختیار کرنے سے انسانی جسم کی فٹنس کے کتنے فوائد حاصل ہوتے ہیں. جو دماغی اور جسمانی لحاظ سے عام زندگی میں اطمینانی زندگی بسر کرنے میں مدد دیتے ہیں،صدر اموبا اورچانسلرسرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورچیرمین گورننگ باڈی اور صدر اموبا جاوید انوار نے حاجی اشرف،سابق کرکٹرشوکت مرزا اور مہان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹراور سلیکٹرپاکستان ٹیم سلیم جعفرکوبالترتیب اسپورٹس ایونٹ 2022 کی یادگاری شیلڈ انفرادی طورپرپیش کی گئی.اس کےعلاوہ ایاز منشی کوگلدستہ اور سوونیئرپیش کیا. اس کے بعد علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کے آفیشلزکواموبا اورچانسلرسرسید یونیورسٹی نے اسپورٹس آرگنائزنگ کیمٹی کے چیرمین قاضی نصرعباس،وائس چیرمین شاہد جمیل،اسپورٹس انچارچ طلعت محمود، اسپورٹس انچارچ گرلزحلیمہ بانو،ارشاد احمد،حمزہ بدر،نعمان نسیم،معاذ،عمران اختر،اسلم عباسی،مرزامتین بیگ،عبیداختر،علی نقوی،اکبر،راشد، وسیم اور آصف احمد خان کوسووینئرپیش کیا گیا.علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کے نمایاں کارکردگی دہکھنے والے طلبا وطالبات کو ٹرافی اور انعامات دیئے گئے.
بیڈ مینٹن(گرلز) میں پہلی پوزیشن بلوشہ (بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی) دوسری پوزیشن حسنہ رائو کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تیسری پوزیشن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی سمیہ منیر نے حاصل کی.
آرم ریسلنگ (گرلز) میں پہلی دعا کاشف (بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی) دوسری پوزیشن وجیہیہ( سافٹ ویئر ٹیکنالوجی) اور تیسری پوزیشن( سافٹ ویئر ٹیکنالوجی) سمیہ منیر نے حاصل کی.
ٹرافی پوزیشن (گرلز)میں پہلی پوزیشن (بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی) دوسری پوزیشن( سافٹ ویئر ٹیکنالوجی) اور تیسری پوزیشن کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بالترتیب حاصل کی.
فٹ بال بوائزمیں پہلی پوزیشن الیکٹریکل ٹیکنالوجی اور دوسری پوزیشن کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بالترتیب حاصل کی،
آرم ریسلنگ بوائز میں پہلی پوزیشن اسرار خان کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اوردوسری پوزیشن طلحہ میکینکل اور تیسری پوزیشن بلال اخترمیکینکل ٹیکنالوجی نے حاصل کی.
کرکٹ میں پہلی پوزیشن کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دوسری پوزیشن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی نے حاصل کی.
اسطرح (بوائز) ٹرافی میں پہلی( مجموعی طور پر) پہلی پوزیشن کمپوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی دوسری پوزیشن الیکٹریکل ٹیکنالوجی اور تیسری پوویشن الیکٹریکل ٹیکنالوجی اور تیسری پوزیشن میکینکل ٹیکنالوجی نے حاصل کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here