سر سید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی آل کراچی انٹر یونیورسٹی گرلز اینڈ بوائز رسہ کشی چیمپیئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی

0
2156

کراچی : سر سید یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی آل کراچی انٹر یونیورسٹی گرلز اینڈ بوائز رسہ کشی چیمپیئن شپ سیمی فائنل اور مرحلے میں داخل ہوگئی ، بوائز میں میزبان سرسید، پی اے ایف کیٹ، ڈائو اور ورچوئل یونیورسٹی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ گرلز کے مقابلوں میں میزبان سرسید اور کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں چیمپیئن شپ کا آغاز ہوا سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے چیمپیئن شپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ٹیمیوں کا تعارف مہمان خصوصی سے کروایا گیا دو روزہ ایونٹ میں کراچی کی 14 جامعات شرکت کررہی ہیں، افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، ایکٹنگ کنونیئراسپورٹس، قاضی نصر، ندیم اقبال، نعمان ادین، نصرت حسین، جاوید اقبال اور طارق خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گرلز کے مقابلے میں میزبان سرسید کی ٹیم نے مد مقابل ٹیمیوں ڈائو یونیورسٹی کے ایم ڈی سی کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ جبکہ جامعہ کراچی کے شعبہ ایچ پی ایڈ نے اقراء اور ورچوئل کو مات دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ فائنل آج کھیلا جائیگا ۔۔ بوائز کے مقابلوں میں سرسید نے حبیب یونیورسٹی کو ، ڈائو نے ایچ پی ایڈ کو ، پی اے ایف کیٹ نے پمسیٹ کو اور ورچوئل نے این ای ڈی کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ، سیمی فائنل میں پی اے ایف کیٹ کا سامنا ورچوئل اور سرسید کا ڈائو یونیورسٹی سے مقابلہ ہوگا ۔ سیمی فائنل اور فائنل آج کھیلے جائینگے ۔ یوتھ اینڈ افیئرز ڈپارٹمنٹ سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری شاکر قیوم فائنل کے مہمان خصوصی ہونگے جو فاتحین میں انعامات تقسیم کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here