آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ 19 فروری سے گلستان اسکاوٹ کراچی میں منعقد کرنے جارہی ہے. قاضی نصر عباس.

0
1398

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ 19 فروری سے گلستان اسکاوٹ کراچی میں منعقد کرنے جارہی ہے. قاضی نصر عباس.
ایکٹنگ کنوینیر ا سپورٹس سرسید یونیورسٹی قاضی ناصر عباس کے مطابق سرسید یونیورسٹی ماضی میں بھی ایچ ایی سی گیمز کا انعقاد کرتی رہی ہے جس میں ہاکی, فٹبال اور والی بال شامل ہیں. قاضی نصر عباس نے چیمپین شپ کے انعقاد کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا. چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ سیکرٹری مبشر مختار ہوں گے. آرگنائزنگ کمیٹی کہ دیگر اراکین میں جاوید اقبال بیگ, نعمان الدین, طارق خان اور شہروز علوی شامل ہیں,
چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار کے مطابق, چمپئن شپ میں سندھ بھر سے آٹھ سے زیادہ ٹیموں کی شرکت کی توقع ہے. میچز کا انعقاد گلستان اسکاؤٹ اسپورٹس جمنازیم میں کیا جائے گا,
سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد مسعود ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دیں گے ان کے ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز میں مسرور یار خان, فرقان حسین, آفتاب احمد, محمدجمال, لبنہ ناز اور شافع علی بھٹی شامل ہیں مینیجرز میٹنگ سرسید یونیورسٹی میں 18 فروری بروز منگل دن کے 2:00 بجے ہوگی چیمپئن شپ کے ڈراز بھی مینیجرز میٹنگ کے دوران تمام مینیجرز کی موجودگی میں ڈالے جائیں گے.
.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here