سندھ کالج گیمز :ٹیبل ٹینس گرلز میں لائنز ایریا کالج کی دوسری پوزیشن

0
1272

سندھ کالج گیمز :ٹیبل ٹینس گرلز میں لائنز ایریا کالج کی دوسری پوزیشن۔
مس عظمیٰ کی سرکردگی میں کھلاڑی مزید کامیابی حاصل کریں گی ،پرنسپل پروفیسر رابعہ منیر
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) ڈائرکٹوریٹ آف کالجز کراچی ریجن کے زیر انتظام اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام جاری چوتھے سندھ کالج گیمز کے سلسلے میں گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے کالجز نے بھر پور شرکت کی ۔ چیمپئن شپ کا فائنل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لائنز ایریا اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کے درمیان کھیلا گیا جس میں بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج نے سخت مقابلے کے بعد2-1سے کامیابی سمیٹی ۔ لائنز ایریا کالج کی ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن مس عظمیٰ کی کوچنگ میں کالج ٹیم کی کھلاڑیوں لویزا،ارم اور رومانہ نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم بد قسمتی سے وہ اپنی ٹیم کو فائنل نہ جتوا سکیں ۔ ایونٹ میں رنر اپ پوزیشن حاصل کرنے پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لائنز ایریا کی پرنسپل پروفیسر رابعہ منیر نے ڈی پی ای مس عظمیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہ میں امید ہے ہمارا کالج مستقبل میں بھی اسی طرز کی کامیابیاں حاصل کرے گا ۔ مہمان خصوصی پرنسپل نیشنل کالج افضل احمد بخاری نے کامیاب اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی دی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here