سرسید یونیورسٹی کی طرف سے ونٹر ڈرائیو2022 کا آغاز

0
157
(دائیں سے بائیں ) سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان Winter Drive 2022 سے خطاب کر رہے ہیں ۔

سرسید یونیورسٹی کی طرف سے ونٹر ڈرائیو2022 کا آغاز
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) رفاحی و فلاحی خدمات کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام غریب و نادار لوگوں میں موسم سرما میں گرم کپڑوں و دیگر ضروری سامان کی تقسیم کی مہم Winter Drive 2022 کا آغاز کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کمبل،رضائیاں ، گرم لحاف، جیکٹس، سوئیٹر و دیگر گرم کپڑے مستحق لوگوں میں تقسیم کئے گئے ۔ سرسید یونیورسٹی کے اساتذہ نے اس مہم کو ترتیب دیا جس میں جامعہ کے تمام شعبہ جات سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ *Winter Drive 2022* کے محرک سرسید یونیورسٹی کے اساتذہ ہیں جنہوں نے اس مہم کا انتظام کیا ہے ۔ غریب اور نادار لوگوں کی داد رسی کے لیے یہ پہلی رفاحی و فلاحی مہم ہے جو اساتذہ کی جانب سے چلائی جارہی ہے ۔ اور اس مہم میں جامعہ کے تمام شعبہ جات نے بھرپور تعاون کیا ہے ۔ اساتذہ ، طلباء کے لیے مشعلِ راہ ہوتے ہیں ۔ انھیں دیکھ کر دیگر لوگوں میں بھی تحریک پیدا ہوتی ہے اور وہ بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔
پہلے طلباء و دیگر لوگ انفرادی طور پر یا چھوٹے چھوٹے گروپس کی شکل میں اس نوعیت کے کام کر رہے تھے ۔ لیکن اب اجتماعی طور پر منظم طریقے سے یہ کام کیا جارہا ہے ۔ اور فیکلٹی کی طرف سے باقاعدہ رہنمائی مل رہی ہے ۔ انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں اور سامان کی ترتیب، پیکنگ اور تقسیم کے لیے پوری مدد مہیا کی گئی ہے ۔
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ بے سہارا اور غریب خاندانوں میں خدمت خلق کے جذبے سے موسم سرما میں گرم کپڑے تقسیم کرنا کارخیر کے ساتھ انسانی فریضہ بھی ہے ۔ اس سے اللہ کی رضا اور اطمینانِ قلب حاصل ہوتا ہے ۔ انسانیت کی خدمت میں آگے بڑھیں ۔
رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ انسانی خدمت ایک نیک اور مستحسن عمل ہے ۔ دوسروں کی مدد کرنا ، ان کی ضرورت کے وقت کام آنا، اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فعل ہے جو ایک صدقہ جاریہ ہے ۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمدارشد خان نے کہا کہ خدمتِ خلق ایک مقدس جذبہ ہے جس کی تحریک کے لیے کسی رہبر کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ تسکینِ قلب کا بہترین عمل یہی ہے کہ ہم اپنی زیادہ تر زندگی خدمتِ خلق میں گزاریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here