جامعہ کراچی مین تعلیمی سیشن 2022 ء کے لئے بی ای،بی ایس اور بی ایڈ(آنرز) کاداخلہ ٹیسٹ12 دسمبر کو ہوگا

0
1508

جامعہ کراچی مین تعلیمی سیشن 2022 ء کے لئے بی ای،بی ایس اور بی ایڈ(آنرز) کاداخلہ ٹیسٹ12 دسمبر کو ہوگا
بی ای،بی ایس اور بی ایڈ(آنرز) کے داخلہ ٹیسٹ میں 15000 سے زائدامیدوار شرکت کریں گے
جامعہ کراچی میں تعلیمی سیشن 2022 ء کے ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ای،بی ایس اوربی ایڈ(آنرز) پروگرام کے لئے داخلہ ٹیسٹ اتوار 12 دسمبر 2021 ء کو منعقد ہوگا جس میں 15000 سے زائد امیدوار شریک ہوں گے۔تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں جس پر رپورٹنگ ٹائم امتحانی مرکزاور کمرہ امتحان کا نمبردرج ہے۔
داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کو جن شعبہ جات کا داخلہ ٹیسٹ ہوگا ان میں اپلائیڈ کیمسٹری اینڈ کیمیکل ٹیکنالوجی،اپلائیڈ فزکس،بائیوٹیکنالوجی،بزنس ایڈمنسٹریشن،کیمیکل انجینئرنگ،کامرس،کمپیوٹر سائنس،کرمنالوجی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،ڈاکٹر آف فارمیسی، ایجوکیشن، انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،ماس کمیونیکشن،پیٹرولیم ٹیکنالوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن،ٹیچر ایجوکیشن(بی ایڈآنرز) اوراسپلٹ دو+ دو بی ایس چائینزشامل ہیں۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں 35 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرتمام امتحانی مراکز پر سینیٹائزر،فیس ماسک اور تھرمل گن کی موجودگی کو یقینی بنایا گیاہے۔تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے کے بعد طلبہ کو کمرہ امتحانی میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کووڈ 19 ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے،سینیٹائزر،پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروری سامان اپنے ہمراہ لائیں۔ علاوہ ازیں طلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر جامعہ کراچی کے سلورجوبلی اور مسکن گیٹس پر پوائنس(بسوں) کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا جو طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچانے اور واپس گیٹس تک پہنچانے کی سہولت فراہم کریں گے۔
علاہ ازیں بی ایس تھرڈ ایئر کے تین شعبہ جات جن میں بزنس ایڈمنسٹریشن،کمپیوٹرسائنس اور پبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں کا داخلہ ٹیسٹ ہفتہ11 دسمبر 2021 ء کو شعبہ اکنامکس جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے اپنے اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر حاضری کو یقینی بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here