پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 55واں کانگریس اجلاس 10 نومبر کو پی ایچ ایف ہیڈکواٹرز لاہور میں ہوگا، گیارہ ڈیپارٹمنٹل نمائیندگان سمیت اجلاس میں پی ایچ ایف کے ملحقہ یونٹس کے نمائیندگان شرکت کرینگے

0
620

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 55واں کانگریس اجلاس 10 نومبر کو پی ایچ ایف ہیڈکواٹرز لاہور میں ہوگا، گیارہ ڈیپارٹمنٹل نمائیندگان سمیت اجلاس میں پی ایچ ایف کے ملحقہ یونٹس کے نمائیندگان شرکت کرینگے
لاہور:(اسٹا ف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈرییش کے زیراہتمام 55واں کانگریس اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 10 نومبر کو 12 بجے دن منعقد ہوگا۔ اجلاس سے قبل 11 بجے دن پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر ان اجلاس کی صدارت کرینگے۔ ملک بھر سے پی ایچ ایف کانگریس ممبران اجلاس میں شرکت کرینگے۔ پی ایچ ایف کے ملحقہ ڈیپارٹمنٹل نمائیندگان بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔کانگریس ممبران میں پی ایچ ایف آئین کے مطابق خواتین کی نمائیندگی بھی شامل ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام کانگریس ممبران کو اجلاس میں شرکت کے مراسلے ارسال کئے جاچکے ہیں۔ اجلاس ایجنڈا میں ایف آئی ایچ بائی لاز کے مطابق پی ایچ ایف آئین میں ترامیم، 2021-2022 کے ایونٹس کی منظوری، عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے سلسلہ میں سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here