ہمارے نبی کریم ﷺ کی زندگی تمام عالم اسلام کیلئے سرمایہ حیات ہے،میڈم سیما ناز صدیقی

0
1154

ہمارے نبی کریم ﷺ کی زندگی تمام عالم اسلام کیلئے سرمایہ حیات ہے،میڈم سیما ناز صدیقی
ہمارے نبی کریم ﷺ کی زندگی تمام عالم اسلام کیلئے سرمایہ حیات ہے جنہوں نے جاہلانہ رسومات،خود ساختہ مذہبی و سماجی بندشیں اور تہذیبی و اخلاقی تنزلی کا خاتمہ کیا۔ان خیالات کا اظہاروفاقی اردو یونیورسٹی میں انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے تحت ہونیوالی خواتین کی محفل میلاد النبی ﷺ سے میڈم سیما ناز صدیقی، ڈاکٹر صائمہ فراز،ڈاکٹر جہاں آراء لطفی،ڈاکٹر تبسم کلثوم فیضی اور ڈاکٹر عطیہ حسن نے سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ آپ ﷺ کی ولادت کے بعد ہر طرف روشنی چھا گئی اسی سلسلے میں دنیا بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کو حضور سرور کائنات ﷺ کی شان و عظمت کا تذکرہ، محافل میلاد شریف اوردرو و سلام کے اجتماعات منعقدکرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کاشکر ادا کرتے ہیں۔محفل میلاد میں یسریٰ انور،ڈاکٹر رابعہ مدنی،مسکان اسلم، بسمہ طارق،اشنا حسنین اور ڈاکٹر عروج ہارون نے بارگاہ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔پروگرام کے آرگنائزرز میں جوائنٹ سیکریٹری خواتین ڈاکٹر صائمہ فراز،جنرل سیکریٹری کاشف رفعت اورڈاکٹر سید اخلاق حسین شامل تھے۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر زیبا عمران، ڈاکٹر شائستہ عصمت،ڈاکٹر مہہ جبین،ڈاکٹر عارفہ اکرم اور ڈاکٹر یاسمین سلطانہ سمیت خواتین تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی خواتین کیلئے امہات المومنین اور صحابیات کا کردار مشعل راہ ہے۔حضور سرور کائنات ﷺ نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عزت و احترام کا مقام دلوایا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبیﷺ کو اشرف المخلوقات کی اصلاح اور توحید خداوندی کی طرف لوگوں کو راغب کرانے کیلئے بھیجاآپ ﷺ کی محبت میں اللہ تعالیٰ کی معرفت ہے۔آپ ﷺ کا کردار اور گفتار ایسا تھا کہ کفار بھی آپ کو صادق اور امین کہا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل آپ ﷺکی سیرت اور سنت پر عمل کرنے سے حاصل ہوں گے۔
جنہوں نے جاہلانہ رسومات،خود ساختہ مذہبی و سماجی بندشیں اور تہذیبی و اخلاقی تنزلی کا خاتمہ کیا۔ان خیالات کا اظہاروفاقی اردو یونیورسٹی میں انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے تحت ہونیوالی خواتین کی محفل میلاد النبی ﷺ سے میڈم سیما ناز صدیقی، ڈاکٹر صائمہ فراز،ڈاکٹر جہاں آراء لطفی،ڈاکٹر تبسم کلثوم فیضی اور ڈاکٹر عطیہ حسن نے سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔مقررین نے کہا کہ آپ ﷺ کی ولادت کے بعد ہر طرف روشنی چھا گئی اسی سلسلے میں دنیا بھر کے مسلمان ماہ ربیع الاول کو حضور سرور کائنات ﷺ کی شان و عظمت کا تذکرہ، محافل میلاد شریف اوردرو و سلام کے اجتماعات منعقدکرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کاشکر ادا کرتے ہیں۔محفل میلاد میں یسریٰ انور،ڈاکٹر رابعہ مدنی،مسکان اسلم، بسمہ طارق،اشنا حسنین اور ڈاکٹر عروج ہارون نے بارگاہ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔پروگرام کے آرگنائزرز میں جوائنٹ سیکریٹری خواتین ڈاکٹر صائمہ فراز،جنرل سیکریٹری کاشف رفعت اورڈاکٹر سید اخلاق حسین شامل تھے۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر زیبا عمران، ڈاکٹر شائستہ عصمت،ڈاکٹر مہہ جبین،ڈاکٹر عارفہ اکرم اور ڈاکٹر یاسمین سلطانہ سمیت خواتین تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی خواتین کیلئے امہات المومنین اور صحابیات کا کردار مشعل راہ ہے۔حضور سرور کائنات ﷺ نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں عزت و احترام کا مقام دلوایا۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبیﷺ کو اشرف المخلوقات کی اصلاح اور توحید خداوندی کی طرف لوگوں کو راغب کرانے کیلئے بھیجاآپ ﷺ کی محبت میں اللہ تعالیٰ کی معرفت ہے۔آپ ﷺ کا کردار اور گفتار ایسا تھا کہ کفار بھی آپ کو صادق اور امین کہا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل آپ ﷺکی سیرت اور سنت پر عمل کرنے سے حاصل ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here