سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایچ ای سی (ذون جی) ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار آغاز

0
713
رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیر محمد علی خان کو خوش آمدید کرتے ہوئے
مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیر محمد علی خان کے ساتھ اقراء یونیورسٹی کی ٹیم کا گروپ، رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی، کامل حسن، مبشر مختار، شاہد فاخر، محسن علی خان، کنور آصف، نصرت حسین، خالد منیر، عظمت پاشا اور جاوید اقبال بھی موجود ہیں۔

سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایچ ای سی (ذون جی) ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار آغاز۔
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایچ ای سی (ذون جی) ہاکی چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ اقرء یونیورسٹی اور اور کراچی یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا جس سے کراچی یونیورسٹی نے نے دو کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ اقراء یونیورسٹی کی جانب سے علی اقبال اور عبدل فاضل نے ایک ایک گول کیا جبکہ فاتح ٹیم کراچی یونیورسٹی کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2, عدیل, منیر عباس اور خضر نے ایک ایک گول اسکور کیا.
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ہاکی پلیر اور یوتھ اولمپک ٹیم کے کوچ محمد علی خان تھے جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر رجسٹرار سرسید یونیورسٹی سید سرفراز علی، چیئرمین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حسن گل فراز احمد خان، کسٹم اسپورٹس کمپلیکس کے انچارج کامل حسن، صدر کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن محسن علی خان، سر سید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار، مینجر اسپورٹس بحریہ یونیورسٹی عاشق حسین، اقرا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس شاہد فاخر، عدیل حسین، کنور آصف، خالد منیر، فرقان حسین، محمد علی جعفری، سید صغیر حسین اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا اگلا میچ دیوان یونیورسٹی اور آی او بی ایم یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here