بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمپئین شپ کا افتتاح 29 ستمبربروزمنگل کونیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پرہوگا

0
1604

نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کھیلوں کے فروغ کے خواہاں ہیں جاوید اشرف
نیشنل بینک اسنوکر کھیل کے عروج میں ہمشہ اسنوکرایسوسی ایشن سپورٹ کرتا رہا ہے ارشد حسین کھلاڑیوں کو ایونٹ میں داخل ہونے سے قبل کوویڈ – 19 ٹیسٹ لیا جائیگاجونیئر ٹاپ 35 کھلاڑی شامل ہو نگے۔
نیشنل بینک کے محمد آصف اپنا دفاع کرینگے منورحسین شیخ۔
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر / کاشف احمد فاروقی ) نیشنل بینک کے سینئر نائب صدر جاوید اشرف نے کہا کہ پاکستان اسنوکر کھیل کی سرزمین ہے اور پاکستانی قوم قابل رشک ریکارڈ سے لطف اندوز ہوتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل بینک کے صدرعارف عثمانی کھیلوں کے فروغ کے خواہاں ہیں یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمپئین شپ کی ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین، پاکستان بلئرڈ اینڈاسنوکرفیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ، عالمگیر شیخ، انورفاروقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیاجاوید اشرف نے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی یہ ٹورنامنٹ منعقد کرتے رہیں گے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نے کہا کہ نیشنل بینک اسنوکر کھیل کی ترقی کے لیئے ہمشہ اسنوکرایسوسی ایشن کو سپورٹ کرتاہے اور کرتا رہیگا، منور حسین شیخ نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو ایونٹ میں داخل ہونے سے قبل کوویڈ – 19 ٹیسٹ لیا جائیگا۔اور اس کے تمام اخراجات ایسوسی ایشن برداشت کرے گی۔ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عالمگیر شیخ نے اقبال قاسم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک اسنوکر کپ کا آغازانہی کے دور میں ہوا،اس موقع پر ایونٹ مینجرانورفاروقی،نویدکپاڈیہ، عظمت اللہ خان، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی،زاہد شہاب اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی پرنٹ میڈیا اور الیکڑونک میڈیا سے وابستہ افراد کی کثیرتعداد شریک تھی،درین اثنااس،6 اکتوبر کو اختتام پذر مقابلے میں تین جونیئر ٹاپ 32 کھلاڑی شامل ہو نگے،تینوں جونیئرز میں قومی انڈر 16 رنر اپ عمر خان اور قومی اندر 21 چیمپئین حارث طاہر شامل ہیں، 100,000 لاکھ روپے کی انعامی رقم ونر اور 40,000 ہزار رنر اپ کیلئے ہیں،نیشنل بینک کے محمد آصف اپنا دفاع کریں گے۔
گروپ اے میں محمد آصف (NBP) رمبل گل(خیبرپختونخوا (بہادر خاں (بلوچستان) عمرفاروق (پنجاب)
بی گروپ میں شاہد آفتاب (پنجاب) محمدبلال (پنجاب)محمدعلی (سندھ(شیخ محمدمدثر(پنجاب)
سی گروپ گروپ میں اسجداقبال(NBP) محمدسلیم (خیبرپختونخوا (محمدآصف ٹوبہ(پنجاب)محمداجمل(پنجاب)
ڈی گروپ میں محمداحسن جاوید (پنجاب)ذوالفقار اے قادر (سندھ(ایم جاوید انصاری (سندھ(علی حمزہ (سندھ(
ای گروپ میں بابرمسیح(پنجاب)محمدسجاد (NBP)عبدالستار (سندھ(محمدماجد علی (NBP)ایف گروپ میں مشررضا (پنجاب)سہیل شہزاد(سندھ(احسن رمضان (پنجاب)سعدخان(پنجاب)زبیرطاہر(پنجاب)
جی گروپ میں محمدنسیم اختر (NBP)حمزاکبر(پنجاب) رانا عرفان (پنجاب) شرجیل محمود (خیبرپختونخوا (محمدعمرخان(پنجاب)
ایچ گروپ میں علی حیدر (پنجاب)محمداعجاز (پنجاب)آکاش رفیق (خیبرپختونخوا (آغابلاول (سندھ(حارث طاہر(NBP)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here