انٹر کالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے سرسید یونیورسٹی میں شروع ہوگا

0
1021

انٹر کالجیٹ گرلز اینڈ بوائز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے سرسید یونیورسٹی میں شروع ہوگا
دو روزہ ایونٹ میں کراچی کے 30 کالجز کی ٹیمیں شرکت کرینگی
آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان، سرسید یونیورسٹی کے کنوینئیر اسپورٹس قاضی نصر چئیرمین مقرر
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بوائز اینڈ گرلز ٹگ آف وار ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے سرسید یونیورسٹی میں منعقد ہوگا، دو روزہ ٹورنامنٹ میں 30 کالجز کی ٹیمیں شرکت کرینگی ، ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کرنے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے، سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کنوینئیر اسپورٹس قاضی نصر کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار وائس چیئرمین ہونگے، جاوید اقبال کو آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ، طارق خان اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ہونگے ، نصرت حسین ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، سید عظمت پاشا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائینگے ، گرلز کے ایونٹ کی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رفعت جہاں کو بنایا گیا ہے جبکہ حمیرا صدیقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہونگی. آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اور مینیجرز میٹنگ 11 اکتوبر بروز پیر سپہر تین بجے سرسید یونیورسٹی میں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here