سیفرٹیکنالوجی سولوشن پرائیوٹ لمیٹڈجامعہ کراچی کے طلباوطالبات کو مخصوص کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی

0
1412

جامعہ کراچی اورسیفرٹیکنالوجی سولوشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سیفرٹیکنالوجی سولوشن پرائیوٹ لمیٹڈجامعہ کراچی کے طلباوطالبات کو مخصوص کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی اورسیفرٹیکنالوجی سولوشن پرائیوٹ لمیٹڈکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔جامعہ کراچی کی جانب سے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ سیفرٹیکنالوجی سولوشن پرائیوٹ لمیٹڈ کے سی ای او سعد غنی نے دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت کے مطابق سیفرٹیکنالوجی سولوشن پرائیوٹ لمیٹڈ جامعہ کراچی کے اساتذہ، طلباوطالبات اورانتظامی عملے اور جامعہ آنے والے دیگر افراد کو مخصوص کرائے کے عوض ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔سیفرجوکہ ایک ایپ بیس بیسڈ ٹرانسپورٹ سروس ہے جوطلباوطالبات اور ان کے والدین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف روٹس کا مخصوص کرایہ وصول کرے گی۔
علاوہ ازیں مذکورہ ٹرانسپوٹ کمپنی جامعہ کراچی کے داخلہ ٹیسٹ اور سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر طلباوطالبات اور ان کے والدین کو خصوصی رعایت کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گی۔سیفرکمپنی طلبہ کی سہولت کے پیش نظر وقتاً فوقتاً اپنے روٹس میں اضافہ بھی کرتی رہے گی۔سیفرکمپنی کی گاڑیوں میں طلبااور ان کے والدین کی سہولت کے پیش نظر سیکیورٹی کیمرے لگانے کے ساتھ ساتھ ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرنے جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔سیفراپنی اسپانسر شپ کے تحت طلبہ کی سرگرمیوں کی معاونت بھی کرے گی۔جامعہ کراچی کے روٹس پر چلنے والی تمام گاڑیوں میں اے سی کی سہولت کے ساتھ ساتھ فری وائی فائی بھی موجود ہوگاجبکہ جامعہ میں مناسب کرایے کے عوض شٹل سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here