سرسید یونیورسٹی کے زیرِاہتما م چھٹی بین الاقوامی کثیرالموضوعاتی کانفرنس کے اختتامی سیشن کا انعقاد

0
709
سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین،ایف آئی اے سائبر سیکوریٹی ونگ کے سربراہ عمران ریاض کو سوونیئر پیش کر رہے ہیں ۔ ان کے ہمراہ (دائیں سے بائیں ) ڈاکٹر پابلو اوٹیرو روتھ ، ڈاکٹراینرک اوا براوو ، پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر اور رجسٹرار سید سرفراز علی بھی موجود ہیں ۔

سرسید یونیورسٹی کے زیرِاہتما م چھٹی بین الاقوامی کثیرالموضوعاتی کانفرنس کے اختتامی سیشن کا انعقاد ۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام آئی ٹرپل ای امریکہ، آئی ٹرپل ای یوروپی برادری کے تعاون سے چھٹی بین الاقوامی کثیرالموضوعاتی کانفرنس کے اختتامی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ‘AI meets IoT: Towards Next Generation Digital Transformation’تھا ۔
سیشن میں ڈاکٹراینرک ناوا براوو (مالاگا یونیورسٹی اسپین)، ڈاکٹرپابلو اوٹیروروتھ (مالاگا یونیورسٹی اسپین)، پبلیکیشن چیئر ڈاکٹر ابرارالحق (سرسید یونیورسٹی)، ڈاکٹر فیصل کریم شیخ(مہران یونیورسٹی) ، ڈاکٹر عمیر احمد کورائی (مہران یونیورسٹی) سمیت ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، مختلف ممالک سے آئے ہوئے ریسرچ اسکالرز کے علاوہ طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ایف آئی اے سائبر سیکوریٹی ونگ کے سربراہ عمران ریاض نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء میں سائبر قوانین اور اس کی خلاف ورزی پر دی جانے والی سزاءوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ 70 فیصد جرائم کی وجہ غیرقانونی سِم ہیں جو ڈکیتی، بھتہ خوری، تاوان اور دیگر اسی نوعیت کے جرائم میں استعمال ہو تی ہیں ۔
سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے چانسلر جاوید انوار کی طرف سے ان کی تقریر پڑھتے ہوئے کہا کہ IMTIC 21 ایک بین الاقوامی فورم ہے جس کا مقصد تحقیقی تعاون ، علم کی منتقلی اور معلومات کے تبادلہ کو فروغ دینے کے لئے متعلقہ شعبوں کے ملکی اور بین الاقوامی ماہرین اور محققین کو ایک پلیٹ فارم اکھٹا کرنا ہے ۔ رواں سال اس بین الاقوامی کانفرنس کے لئے 135تحقیقی مقالے موصول ہوئے، جس میں سے 120کا جائزہ لیا گیا اور 35 پیپرز کو اشاعت اور کانفرنس میں پیش کرنے کے لئے منظور کیا گیا ۔
اس اہم موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید ترین ٹیکنالوجی اور اہم معلومات کے تبادلے کے لئے منعقد کی گئی تھی جسے متوقع بھرپور پزیرائی ملی ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ باہمی اشتراک و تعاون اور اجتماعی کوششوں کو فروغ دیا جائے ۔ کرونا کی وبا نے طرزِ زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے ۔ حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں اور ہ میں اپنی بقا کے لیے وقت کے ساتھ چلنا ہوگا اور عالمی تبدیلیوں کے مطابق تیزی سے ڈھلنا ہوگا ۔
مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس Emeritus اور کانفرنس کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری نے بتایا کہ اس پروگرام میں 10 کلیدی مقررین کوومدعو کیا گیا تھے ۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں متعلقہ شعبوں کے ممتاز ماہرین اور پانچ متوازی ٹیکنیکل ٹیو ٹوریل، دو سمپوزیم اور ایک پی ایچ ڈی سمپوزیم شامل ہے ۔
ٹیکنیکل پروگرام کمیٹی کے چیئر اور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسرڈاکٹر محمد عامرنے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہIMTIC 21 ایک معیاری اور جدید سوچ اور طرزِ فلر کو پروان چڑھاتی ہے ۔ اس کانفرنس کے توسط سے دنیا میں مختلف شعبوں میں ہونے والی نئی اور جدیدتحقیق اور پیش رفت کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے ساتھ مستقبل کے رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here