آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا خطاب

0
745

آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا خطاب
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار ، ٹورنامنٹ آرگنائزر صائمہ رضا سمیت دیگر بھی موجود تھے
تقریب کا انعقاد الفا کالج کیمپس پی ای سی ایچ سوسائٹی میں کیاگیا
یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں آزاد کشمیر کی ٹیم سمیت پورے پاکستان سے آٹھ ٹیمیں شامل تھیں
موجودہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ گورنرسندھ
کھیل کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ عمران اسماعیل
کھیل معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں ۔ گورنرسندھ
عملی زندگی میں چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے کھیل ماحول فراہم کرتے ہیں۔گورنرسندھ
کھیل کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ گورنرسندھ
کھیلوں سے نظم و ضبط ، یکجہتی اور ٹیم ورک کے جذبے کو فروغ ملتا ہے۔ گورنرسندھ
اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا چاہیے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ گورنرسندھ
نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے اس طرح کے پلیٹ فارم ضرورت ہے ۔ گورنرسندھ
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) تقریب میں وومن کیٹگری میں سندھ پینتھرز ، مین کیٹگری میں پنجاب ٹائیگرز اورمکس کیٹیگری میں پنجاب فیلکن کی ٹیمیں فاتح قرار پائی۔ سندھ ڈاج بال ایسو سی ایشن کے صدر سید سخاوت علی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا انہوں نے کہا کے پاکستان میں ڈاج بال تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے ۔ 2014 میں پاکستان میں متعارف کیا گیا ۔ سندھ کے کئی کھلاڑی دنیا میں اپنا لوہا منوا چکے ہے ۔ سندھ ڈاج بال ایسو سی ایشن عہد دار جن میں غلام یٰسین ، عظمت پاشا ، عابد نعیم ، حمیرا صدیقی ، خضر ، اسماعیل شاہ ، شارق صدیقی کے علاوہ فوزیہ فلک ، خالدہ محبوب ، ندا ، مہوش ، یونس نے بھرپور محنت کی اور ایونٹ کو کامیاب بنایا۔
تقریب میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت ، نائب صدر امتیاز شیخ ، گرینڈ ماسٹر مختار احمد ، خالد رحمانی ، حاجی غلام محمّد ، محمّد رفیق ، ارم بخاری ، زارا اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں ۔
اخر میں سید سخاوت علی نے گورنر سندھ محترم عمران اسماعیل اور خواجہ اظہآر الحسن کا شکریہ ادا کیا ۔ الفا ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کاشان اقبال ، میڈم صایمہ، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ، اسپانسرز ، میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔ صدر سندھ ڈاج بال ایسو سی ایشن سید سخاوت علی نے گورنر گولڈ کپ کرانے کی اجازت کی درخواست پیش کی ۔ تقریب اخر میں گورنرسندھ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کئے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here