گلبرگ اورنج نے ربانی ایچ سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دیکر گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی،

0
820
اولمپیئن محمد عثمان اولمپیئن عمر بھٹہ کے ہمرہ گلبرگ انڈر 14 فائف سے سائیڈ ہاکی لیگ کے فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی دے رہے ہیں

گلبرگ اورنج نے ربانی ایچ سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دیکر گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی،
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) گلبرگ اورنج نے ربانی ایچ سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دیکر گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کی ٹرافی اپنے نام کرلی، وجاہت علی فائنل کے بہترین کھلاڑی، حسن طارق ٹاپ اسکورر اور عابد رضا بہترین گول کیپر قرار پائے، چیف گیسٹ سابق کپتان محمد عثمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
گلبرگ انڈر 14 فائف اے سائیڈ ہاکی لیگ کا فائنل ربانی کلب اور گلبرگ اورنج ایچ سی کے درمیان کھیلا گیا، گلبرگ ہاکی کلب کے زیراہتمام اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ایک دوسرے کو دفاع کو پاش پاش کرنے کی کوشش میں ربانی ایچ سی دو مرتبہ غلطی کر بیٹھی جس کا گلبرگ اورنج کے فارورڈ نے بھر پور فائدہ اٹھایا، گلبرگ اورنج کے مصطفی علی اور دانیال علی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو دو گول کی برتری دلادی، ربانی کلب نے مقابلہ اپنے حق میں کرنے کے لئے مخالف کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیا تاہم مضبوط دفاع کے باعث حملوں کو کامیابی میں نہیں بدل سکے۔ کھیل کے آخری لمحات میں ربانی کلب کے وجاہت علی نے ایک مشترکہ کوشش کے نتیجے میں گول کر کے خسارہ 1-2 کردیا،
فائنل کے اختتام پر میچ کے مہمان خاص 1994 ولڈ کپ کے گولڈ میڈلسٹ سابق کپتان محمد وسیم نے ایشیئن گولڈ میڈلسٹ اولمپیئن حسیم خان، اولمپیئن عمر بھٹہ، انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز مظہر عباس، علیم بلال، کاشف جواد، خالد جونیئر ،کے ایچ اے کے سیکریٹری مالیات ابوزر، خیر پور سے تعلق رکھنے والے غلام مرتضیٰ ڈوڈھ اور عرفان علی ڈوڈھ کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here