کراچی یونیورسٹی میں ایک روزہ آرچری مقابلے ہفتہ کو ہونگے

0
909

کراچی یونیورسٹی میں ایک روزہ آرچری مقابلے ہفتہ کو ہونگے
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) اے کے جے پاکستان اسپورٹس ایونٹ منیجمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ میگا آرچری ایونٹ ہفتہ کو کراچی یونیورسٹی میں منعقد ہوگا ۔ اس ایونٹ كو ایشیا سند یافتہ آرچری کوچ حسان عبداللہ کنڈکٹ کریں گے ۔ اس سلسلے میں اے کے جے پاکستان کی سیکرٹری امبرین خان نے بتایا کہ ایک روز ایونٹ میں کراچی بھر کے اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیز کے نوجوان گرلز اور بوائز تیر انداز شرکت کریں گے جن کی رجسٹریشن بھی اسی روز ہوگی ۔ ایک روز ہ ایونٹ میں کئی کیٹیگریز کے انفرادی مقابلے ہونگے جن میں 10میٹرز ،18میٹرز ،30میٹرز فاصلے کے مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اسپورٹس کے سربراہ راشد قریشی بھی ان مقابلوں کو دیکھیں گے اور تیر اندازوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ ایونٹ میں متعدد اسکولوں اور کالجز کی ٹیموں پر مشتمل ٹیم ایونٹس کو بھی مقابلوں کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here