عوامی رابطہ کونسل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کے حوالے سے درخشاں کالا بورڈ ملیر کے علاقے میں پارک اور گلیوں میں شجرکاری مہم کا آغاز

0
1104

عوامی رابطہ کونسل ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی کو سرسبز و شاداب بنانے کے حوالے سے درخشاں کالا بورڈ ملیر کے علاقے میں پارک اور گلیوں میں شجرکاری مہم کا آغاز
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)عوامی رابطہ کونسل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین جاوید سعید کی جانب سے درخشاں کی گلیوں اور پارک میں پودے لگائے گئے
اسں شجرکاری مہم کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں کراچی کے ممتاز شخصیات نے شرکت کی اس میں تحریک شہری حقوق کے بانی وچیرمین شیخ علاؤالدین کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین گفراز احمد خان ،خدمت عوامی ویلفیر کے بانی چیئرمین زائد رحیم،
شبانہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی بانی ڈاکٹر اعظمی صدیقی اور صدر سمیع مختیار،ہمدرد وطن فاؤنڈیشن کے صدر سید عرفان علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی۔
اس کے علاوہ علاقے کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان میں محمد رضوان، سید محمود حسین، طارق خان نے شجرکاری مہم حصہ لیا ۔ علاقے کے لوگوں نے عوامی رابطہ کونسل ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین جاوید سعید کی کاوشوں کو سراہا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here