وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی صدارت میں ڈاریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن برائے پرائیویٹ اسکولز و کالجز کا اعلی سطحی اجلاس

0
894

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کی صدارت میں ڈاریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن برائے پرائیویٹ اسکولز و کالجز کا اعلی سطحی اجلاس
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اجلاس میں سیکریٹری اسکولز اکبر لغاری ، سیکریٹری کالج خالد حیدر شاہ سمیت دیگر افسران شریک تھے
محکمہ صحت کی تجویز پر پیر سے تمام اسکولز میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اگر آپ چاہتے ہیں اسکولز بند نہ ہو تو نویں سے بارہویں تک طالبات طُلبہ کی ویکسینیشن کرنا ہوگی سردار شاہ
دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے وزیر تعلیم
والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے اجلاس میں متفقہ فیصلہ
تمام والدین تنظیم ، نجی اسکولز ایسوسی ایشن اعتماد میں لیا جائے گا
اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ
نجی اسکولز کی تعداد اور سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
تمام نجی اسکولز کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنایا جائے گا
نجی اسکولز میں انپیکشن کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے گی اجلاس میں فیصلہ
نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائیں گی ۔
سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ کردہ تنخواہ نجی اسکولز اساتذہ کو دینا ہوگی سردار شاہ
نجی اسکولز کو فیس جمع میں تاخیر کرنے والے بچوں کو اسکول سے نکالے نہیں دوں گا, بچے کی پڑہائی متاثر ہوتی ہے سردار شاہ
بڑے ہوں یا چھوٹے نجی اسکولز والوں کو قانون کے مطابق دس فیصد بچون کو مفت تعلیم دینا ہوگی اجلاس میں متفقہ فیصلہ
قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد کرنا ہوگا – سردار شاہ
نجی اسکولز کے اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی دے گی
ہم چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here