انا للہ و انا الیہ راجعون!
سجاس کا اپنے ممبر شہزادہ معین سے ان کی ولدہ محترمہ ” سکینہ بیگم ” کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے سجاس کی ممبر سچ ٹی وی سے وابستہ اسپورٹس جرنلسٹ شہزادہ معین سے ان کی والدہ محترمہ ” سکینہ بیگم زوجہ محمد سراج الدین ” کے انتقال پران سے اظہار تعزیت کی ہے، سجاس نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ پاک ” سکینہ بیگم ” کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے، شہزادہ معین سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین
دریں اثنا میں محترمہ سکینہ بیگم کی نماز جنازہ جامع مسجد معظم چستی نگر سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاون میں ادا کی گئی بعد ازان انہیں اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کے قبرستان میں سیکنڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد، مجلس آملہ کے رکن شاہد انصاری، سجاس کے ممبران سید وزیر علی قادری، رضوان علی، محمد اوسامہ، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر سید نصر اقبال، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق،سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، ڈی ایف اے ویسٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالمنان سمیت مرحومہ کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔۔۔۔