کراچی پولیس آفس میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی آمد۔

0
998

کراچی پولیس آفس میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی آمد۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف نے تمام زونل ڈی آئی جیز کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں گذشتہ روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر بات چیت کی گئی۔
کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کیجانب سے پولیس کے سینئر افسران کو ناخوشگوار واقعات پر فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے پر سراہا گیا۔
کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے ایسوسی ایشن کے ممبران کرائم رپورٹرز کے ناموں کی فہرست دی اور شہر میں جعلی صحافیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
شہر قائد میں جعلی صحافی پولیس افسران و اہلکاروں کو بلیک میل کر کے اپنے مقاصد پورے کرتے ہیں جس کا قلع قمع کرنا ناگزیر ہے۔
کراچی پولیس چیف نے سی آر اے کی فراہم کردی فہرست کی شہر کے تمام تھانہ جات میں ترسیل کی ہدایت جاری کیں۔
صوبائی حکومت کیجانب کورونا سے بچاو کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد کرانا کراچی پولیس کی ذمہ داری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے لاک ڈاؤن کے دوران کیمرہ مین، فوٹو گرافرز اور رپورٹرز سمیت عوام سے انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنے کا حکم دیا۔
کراچی پولیس محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سمیر قریشی، نائب صدر ذیشان شاہ، جنرل سیکرٹری راجہ طارق، جوائنٹ سیکرٹری کاشف ہاشمی، رجب علی، وحید جیلانی، ندیم جان، سلمان لودھی، ریحان چشتی، عاطف رضا اور فیضان جلیل شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here