سنڈیکیٹ میں آفیسرز کی ایک نشست کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان

0
928

سنڈیکیٹ میں آفیسرز کی ایک نشست کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی نومنتخب رکن سنڈیکیٹ کو مبارکباد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار جامعہ کراچی وریٹرننگ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق سنڈیکیٹ میں آفیسرز کی ایک نشست کے لئے ہونے والے انتخابات میں ڈاکٹرمحمد حسان اوج منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرمحمد حسان اوج نے 83 ووٹ جبکہ محمدراشد علی قریشی نے 11 اور جاوید حمیدقاضی نے 09 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک آفیسر کی سنڈیکیٹ میں نمائندگی کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کامیاب ہونے والے امید وارکے عہدے کی مدت سنڈیکیٹ کی پہلی میٹنگ سے تین برس پرمحیط ہوگی۔ دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالدمحمودعراقی اورجلیس احمد قاضی چیرمین آفیسرزیونٹی یونیورسٹی کراچی نے نو منتخب رکن سنڈیکیٹ سے دلی تہنیت کا اظہارکیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here