University

پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب،ڈاکٹر باسط انصاری،ڈاکٹر محسن علی اور عتیق رزاق کامیاب قرارپائے.

جامعہ کراچی سنڈ یکیٹ میں اساتذہ کی نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی نومنتخب ممبران سنڈیکیٹ کو مبارکباد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار جامعہ کراچی وریٹرننگ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق سنڈیکیٹ میں اساتذہ کی چارنشستوں جس میں پروفیسر،ایسوسی ایٹ پروفیسر،اسسٹنٹ پروفیسراور لیکچررشامل ہیں پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب،ڈاکٹر باسط انصاری،ڈاکٹر محسن علی اور عتیق رزاق منتخب ہوگئے ہیں۔
پروفیسر کی نشست کے لئے ڈاکٹر حارث شعیب 42 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ڈاکٹر شاہ علی القدر نے 28 اورڈاکٹر ظہیر الدین نے 05 ووٹ حاصل کئے۔ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشست کے لئے ڈاکٹر باسط انصاری 43 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ ڈاکٹر محمد علی نے 40 اور ڈاکٹر عرفان عزیز نے 17 ووٹ حاصل کئے۔
اسسٹنٹ پروفیسر کی نشست کے لئے ڈاکٹر محسن علی 193 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ سید غفران عالم نے 123،ڈاکٹر محمد نعمان سید نے 13 اورڈاکٹر محمد ساجد خان نے 08 ووٹ حاصل کئے۔لیکچررکی نشست کے لئے عتیق رزاق 48 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ثناء خان نے 29 ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ ان کامیاب امید واروں کے عہدے کی مدت سنڈیکیٹ کی پہلی میٹنگ سے تین برس پرمحیط ہوگی۔دریں اثناء شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالدمحمودعراقی نے نو منتخب ممبران سنڈیکیٹ سے دلی تہنیت کا اظہارکیا ہے۔

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *

REGISTERED NOW