جامعہ این ای ڈی میں سینڈیکیٹ کے فیکلٹی نمائندگان کے لیے الیکشن

0
919

جامعہ این ای ڈی میں سینڈیکیٹ کے فیکلٹی نمائندگان کے لیے الیکشن
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت سنڈیکیٹ کے فیکلٹی نمائندگان کے لیے الیکشن کا انعقاد کیا گیا،پروفیسرز کیٹگری میں پروفیسر ڈاکٹر رضا علی خان،ایسوسی ایٹ پروفیسرز کیٹگری میں ڈاکٹر شہنیلہ زرداری،اسسٹنٹ پروفیسرز کیٹگری میں صفی احمد ذکائی جب کہ لیکچرز کی کیٹگری میں کاشف اسرارنے کامیابی حاصل کی۔جامعہ ترجمان کے مطابق پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے پروفیسرڈاکٹر رضا علی خان اورپروفیسرڈاکٹر عطا اللہ خواجہ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے ڈاکٹر کاشف احمد، ڈاکٹر شہنیلہ زرداری،ڈاکٹر معاذ اختر، اسسٹنٹ پروفیسرز کی کیٹگری کے لیے ڈاکٹر محمد عذیر، ڈاکٹر محمد عامرقریشی، ڈاکٹر کامران زکریا،انجینئر ڈاکٹر جاوید حنیف،صفی احمد ذکائی جب کہ لیکچرزکیٹگری کے لیے کاشف اسرار، محمد صمد خان میں کانٹے دار مقابلہ رہا۔ یاد ر ہے کہ تمام نمائندگان تین سال کے لیے رکن سینڈیکیٹ منتخب کیے گئے ہیں۔ریٹرننگ آفیسر /رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی اور پرزائیدنگ افسر/ ڈپٹی رجسٹرار مخدوم خالد ہاشمی کی سرپرستی میں ووٹ کاسٹ کیے گئے. شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ڈینز نے جیتنے والے اساتذہ کو مبارک باددی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here