بقائی میڈیکل یونیورسٹی ، فاطمہ ہسپتال میں امراض جلد او پی ڈی وارڈ اور کنسلٹیشن کلینک کے جدید سہولتوں سے آراستہ وارڈ کا افتتاح

0
1816

بقائی میڈیکل یونیورسٹی ، فاطمہ ہسپتال میں امراض جلد او پی ڈی وارڈ اور کنسلٹیشن کلینک کے جدید سہولتوں سے آراستہ وارڈ کا افتتاح
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) بقائی میڈیکل یونیورسٹی ، فاطمہ ہسپتال میں امراض جلد او پی ڈی وارڈ اور کنسلٹیشن کلینک کے جدید سہولتوں سے آراستہ وارڈ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر شعیب بقائی نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کا دارومدار ٹیم ورک سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کی طرح امراض جلد، ناخن اور بالوں کے او پی ڈی وارڈ اور کنسلٹیشن کلینک بھی جلد ترقی کی ان حدوں کو چھولے گا جو یونیورسٹی کے دیگر اداروں کی شناخت ہیں۔ انہوں نے وارڈ میں موجود جدید بائیلوجیکل مشینوں کی موجودگی اور بہتر کارکردگی کے اظہار پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم ادارے کی کامیابی کے لئے کوشاں ہیں اور یقینا آپ سب کی مشترکہ کاوشوں سے ہم مزید کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے دعا کراتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی بہتر سے بہتر خدمت کرنا مرحوم ڈاکٹر بقائی کا مشن تھا وہ مشن ان کے بعد بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر ایم ایس فاطمہ ہسپتال سرجن ڈاکٹر خالد احمد پرنسپل بقائی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد اور ماہر امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر جلال اکبر ، ڈاکٹر ارشدحامد خان اورشعبہ ڈرماٹالوجی کی ایچ او ڈی ڈاکٹر نادیہ فاروقی موجود تھیں۔ بعدازاں ڈاکٹر شعیب بقائی نے افتتاح کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here