بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے، شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر

0
1049

بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے، شعیب احمد ملک میونسپل کمشنر
سستی اور قابل پہنچ طبی سہولیات فراہم کرنےکیلئے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے مناسب حکمت عملی کے تحت کام سر انجام دے رہے ہیں، شعیب احمد ملک
سولجر بازار اور پی آئ بی میٹرینٹی ہوم کراچی کے اہم طبی مراکز ہیں، پی آئ بی اسپتال کو یونیسیف کے تعاون سے بہتر بنایا جارہا ہے، ڈاکٹر زرتاش پروین چیف میڈیکل آفیسر
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زرتاش پروین کے ہمراہ سولجر بازار طبی مرکز کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہیں طبی مرکز کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کروایا گیا جہاں موجود مسائل کو دور کرنے کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات بھی جاری کئے گئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک نے کہا کہ بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کافی بہتر حالت میں ہیں ان کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، غریب عوام تک سستی اور قابل پہنچ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دستیاب وسائل میں مناسب حکمت عملی کے تحت فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہیں، مرحلہ وار بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو کراچی کے بہترین طبی مراکز میں شامل کیا جائے گا اس اس موقع پر سی ایم او ڈاکٹر زرتاش پروین نے طبی مراکز کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنے کے ساتھ بتایا کہ بلدیہ شرقی میں معروف طبی مراکز موجود ہیں جو شہر میں اچھی شہرت رکھتے ہیں پی آئ بی طبی مرکز کو یونیسیف کے تعاون سے بہتر بنایا جارہا ہے اسی طرح ڈی ایم سی ایسٹ ودیگر اداروں کے باہمی اشتراک سے طبی مراکز کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ میڈیکل سروسز کے دیگر افسران وعملہ بھی موجود تھا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here